ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اژدھوں کی عجیب و غریب خوراک

datetime 18  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اژدھوں کی عجیب و غریب خوراک کے حوالے سے ہم بہت سے قصے اور افسانے سنتے آئے ہیں۔ سمارٹ فون کی آمد کے بعد اس کے بہت سے ثبوت بھی سامنے آنا شروع ہو گئے۔ جنگلوں میں گھومنے والے اکثر افراد نے سمارٹ فون کیمرہ کی مدد سے اژدھوں کی جو فلمیں بنائی ہیں اس سے ا±ن کی غیر معمولی اور عجیب و غریب خوراک کا پتہ چلتا ہے۔ ذیل میں ہم آپ کو اژدھوں کی سات عجیب و غریب خوراکوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
1۔ مغربی بنگال، بھارت میں ایک اژدھے نے ایک بڑی بکری کو ہی کھا لیا۔
2۔ ایک ویڈیو کے مطابق بوٹسوانا میں اژدھے نے جوان بارہ سنگھے کو اپنی خوراک بنا لیا۔۔
3 ۔آسٹریلیا کے شمالی علاقے میں طلباءکے ایک گروپ نے اڑدھے کے ڈنر میں خلل ڈال دیا۔ اڑدھا کینگرو کو تناول فرمانے میں مصروف تھا۔
5۔ ایک صاحب نے خصوصی سوٹ پہنا، سوٹ پر سور کا خون چھڑکا اوراڑدھے کو موقع دیا کہ وہ اسے زندہ ہی کھا جائیں۔ وہ صاحب تو باہر آگئے مگر ڈاکیومنٹری کے ٹی وی پر چلنے کے بعد بہت سے لوگوں کے نزدیک معتوب ٹھہرے۔
6۔کچھ دنوں پہلے ہی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں شکاریوں نے ایک اژدھے کو مارا تھا۔ اڑدھے کو مار کر اس کا پیٹ چیرا گیا تو معلوم ہوا کہ اس نے تقریباً اپنے جتنا بڑا اژدھا کھایا ہوا تھا۔ یعنی اژدھے اپنے ہم جنسوں کو بھی کھا جاتے ہیں۔
7۔ اگر درج بالا تمام باتیں آپ کو عجیب و غریب معلوم نہ ہو رہی ہوتو شاید یہ لگے کہ اژدھے اکثر خود کو بھی کھا جاتے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…