ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

خواتین کے بارے نئی تحقیق : جن سے مرد آج تک لا علم تھے

datetime 18  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یہ تو سنا تھا کہ مرد لڑکیوں کو پراسرار کہتے ہیں لیکن ایک نئی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ لڑکیاں بھی لڑکیوں یعنی اپنی ہی جنس کو پراسرار سمجھتی ہیں۔مردوں میں جب کسی بات پر اتفاق نہیں ہوتا ہے تو وہ اس کو چھوڑ دیتے ہیں لیکن خواتین اس بات پر اڑ جاتی ہیں۔خواتین کو کبھی احساس نہیں ہوتا کہ وہ ایسا کام کر رہی ہیں جو دوسری خواتین کے پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔
ایک برطانوی اخبار نے اس چھپے سچ سے پردہ اٹھانے کے لیے ایک فورم کا انعقاد کیا جس میں لڑکیوں سے پوچھا گیا کہ وہ دوسری لڑکیوں میں کس چیز کو ناپسند کرتی ہیں۔چند گھنٹوں میں سینکڑوں خواتین کے جوابات موصول ہوگئے، جن میں زیادہ تر نے کہا کہ لڑکیاں دکھاوا بہت کرتی ہیں اور جب انہیں بوائے فرینڈ مل جاتا ہے تو اپنی دوستوں کو یکسر بھول جاتی ہیں۔کئی لڑکیوں کا کہنا تھا کہ جب بات دوستوں کو دھوکا دینے کی ہو تو ایسا لگتا ہے کہ تقریباً سبھی خواتین اس جرم کاارتکاب کرتی ہیں۔سب سے زیادہ جو شکایت موصول ہوئی وہ یہی تھی کہ خواتین ڈرامہ بہت کرتی ہیں۔فورم میں شریک ایک لڑکی نے کہا کہ ہر لڑکی یہی کہتی ہے کہ اسے ڈرامہ پسند نہیں حالانکہ وہ خود ڈرامہ کر رہی ہوتی ہے۔ ایک اور لڑکی نے معاملے کی گہرائی میں جاتے ہوئے کہا کہ اس کی کئی دوست سوشل میڈیا پربھی ڈرامہ کرنے سے باز نہیں آتیں۔ایک خاتون نے کہا کہ مجھے ان لڑکیوں پر ترس آتا ہے جو کہتی ہیں کہ انہیں دوسری لڑکیاں پسند نہیں،اس نے کہا کہ تمام لڑکیاں روایتی اور ایک ہی طرح کی ہوتی ہیں، کسی دوسری لڑکی سے نفرت کا مطلب خود سے نفرت ہے۔ اس فورم میں کئی لڑکوں نے بھی جواب دیا، ان میں سے متعدد نے کہا کہ لڑکیاں اکثر دھوکا دیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی کوئی گرل فرینڈ نہیں ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…