ہیروں کی تلاش میں مدد دینے والا پودا دریافت

18  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) ہیروں کی شناخت جہاں ایک فن ہے وہیں ہیروں کی تلاش بھی ایک بہت مشکل کام ہے لیکن مغربی افریقا میں پایا جانے والا ایک نایاب پودا ہیروں کے متلاشی افراد کا بہترین معاون ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ ماہرین کے نزدیک یہ پودا جس جگہ ا±گتا ہے وہاں ممکنہ طور پر ہیرے موجود ہوسکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق اس پودے کا نام ”پینڈانس کینڈلبرم“ ہے جو کمبرلائٹ سے بھرپور مٹی میں ا±گتا ہے اور اس معدن والی چٹانوں میں ہیروں کے ملنے کے بہت زیادہ امکانات ہوسکتے ہیں یہ پودا زیادہ تر لائبیریا میں پایا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل کئی ایسے درختوں اور پودوں پر تحقیق کی گئی جو زمین کے اندر مختلف دھاتوں اور معدنیات کی نشاندہی کرسکتے ہیں مثلاً کچھ پودے تانبے کا پتا بھی دیتے ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر ہیرے کی شناخت میں مدد دینے والا یہ پہلا پودا ہے۔ماہرین کے مطابق ہیرے زمین کے اندر سیکڑوں کلومیٹر گہرائی میں بنتے ہیں اور انہیں قدرتی طور پر تنگ راستوں سے باہر لایا جاتا ہے جنہیں کمبرلائٹ پائپس کہا جاتا ہے تاہم ان میں سے صرف 10 فیصد پائپوں میں ہی ہیرے موجود ہوسکتے ہیں جب کہ یہ پودے انہی راستوں پر ا±گتے ہیں جنہیں پہلی مرتبہ فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ڈاکٹر اسٹیفن ہیگرٹی نے دریافت کیا تھا۔

مزید پڑھیے:امریکی خواتین کااعتراف:پاکستانی مرد بازی لے گئے

 



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…