واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی ریاست لوزیانے کے شہر نیو اورلیانز میں ایک مصنف نے اپنا لیپ ٹاپ بچانے کے لیے جان کی بازی لگا دی اور بے خطر اپنے جلتے ہوئے گھر میں گھس گئے۔ وہ اپنا لیپ ٹاپ اس لیے بچانا چاہتے تھے کہ اس میں ان کے دو مکمل ناول تھے۔ 35 سالہ مصنف گیڈین ہوج نے نیو اورلیانز ایڈووکیٹ کو بتایا جس کسی نے کبھی کوئی فن پارہ تخلیق کیا ہو وہ جانتا ہے کہ اس کا کوئی بدل نہیں ہوتا۔ اطلاعات کے مطابق وہ اپنے لیپ ٹاپ کو بچانے میں کامیاب ہو گئے اور انھیں کوئی زخم نہیں آئے۔ اس (لیپ ٹاپ) میں میرے زندگی کی بہت زیادہ تخلیقات ہیں۔وہ خود کو ایک ڈرامہ نگار، ناول نگار اور اداکار کہتے ہیں۔ نیو اورلینانز کے فائر محکمے کے ٹموتھی میککونل نے کہا کہ یہ آگ بہت خطرناک ہو سکتی تھی لیکن ہمارے آگ بجھانے والے عملے نے بہت عمدہ کام کیا۔‘ لیکن 38 سالہ ایڈرین ولیمز صرف اپنا پرس اور چابیاں لینے میں ہی کامیاب ہو سکے۔ وہ اس عمارت میں رہنے والے چار افراد میں سے ایک تھے۔ وہ اپنا کوئی بھی سامان نہیں بچا سکے اور ان کے پاس کوء4 انشورنس بھی نہیں ہے۔ مجھے پتہ نہیں کہ میں کیا محسوس کر رہا ہوں۔ بس اتنا جانتا ہوں کہ مجھے پھر سے اٹھنا ہے اور آگے بڑھنا ہے۔‘ یہ کہا جا رہا ہے کہ آگ پڑوس کے ایک خالی گھر سے شروع ہوئی اور قریبی عمارت میں پھیل گئی۔ سیاہ دھوئیں کو دور سے دیکھا جا سکتا تھا جبکہ آگ بجھانے والے دیر تک اس سے لڑتے رہے۔ آگ کے ماہرین بتاتے ہیں کہ آگ لگنے کی صورت میں لوگوں کو صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے اور جلد از لوگوں کو وہاں سے نکالنے کی کوشش کرنا چاہیے اور جان کی بازی لگا کر سامان کو بچانے کی فکر نہیں کرنی چاہیے۔