ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بھارت میں70سالہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ، دنیا حیران

datetime 18  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں میں خاتون نے 70 سال کی عمر میں پہلے بچے کو جنم دے کر سب کو حیران کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دالجندر کور اور ان کے 79 سالہ شوہر موہندر سنگھ گِل نے ہندوستان کی شمالی ریاست ہریانہ کے ایک فرٹیلٹی کلینک میں دو سال قبل اپنا علاج کرایا تھا، جس کے بعد گزشتہ ماہ انہوں نے ایک بچے کو جنم دیا۔امرتسر کی رہائشی دالجندر کور کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کو 46 سال گزر چکے ہیں اور اتنے عرصے میں کوئی اولاد نہ ہونے کے بعد ان کی اس حوالے سے تمام امیدیں ختم ہوچکی تھی، اور جس ملک میں بعض دفعہ بے اولادی کو خدا کی طرف سے سزا کہا جاتا ہو، وہاں اولاد کا ہونا سب سے بڑی خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہائیوں کے صبر اور انتظار کے بعد خدا نے ہماری دعائیں سن لیں، جس کے بعد میں خود کو مکمل محسوس کرتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جب پہلی بار بے اولادی کا اشتہار دیکھا تو ہم نے سوچا کہ ہمیں اسے آزمانا چاہیے، کیونکہ شادی کے بعد سے میری اپنی اولاد کی خواہش رہی تھی۔دالجندر کور نے بچے کی پیدائش کے وقت اپنی عمر 70 سال بتائی، لیکن چونکہ ہندوستان میں کئی لوگوں کے پاس اپنا پیدائشی سرٹیفکیٹ نہیں ہوتا، اس لیے فرٹیلیٹی کلینک کے بیان کے مطابق ان کی عمر 72 سال تھی۔نیشنل فرٹیلیٹی اینڈ ٹیسٹ ٹیوب سینٹر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پیدائش کے وقت بچے کا وزن صرف 2 کلو گرام تھا، لیکن اب وہ مکمل صحت مند ہے



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…