ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

امریکا ،سب سے طویل پہاڑی سلسلہ کوہ را خزانے سے بھرا پڑا ہے

datetime 17  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

براعظم شمالی امریکا کا سب سے طویل پہاڑی سلسلہ کوہ راکی ہے،فوریسٹ نے خزانہ شمالی امریکا کے سب سے بڑے پہاڑی سلسلے میں، امریکی حدود کے اندر کہیں چھپادیا تھا۔3000 میل طویل پہاڑی سلسلہ امریکا کی کئی ریاستوں سے بھی گزرتا ہے۔ امریکی حدود میں کسی مقام پر وہ خزانہ آج بھی موجود ہے جو پانچ سال پہلے کروڑپتی فوریسٹ فین نے چھپایا تھا۔اس خزانے کا ذکر 84 سالہ دولت مند نے اپنی کتاب The Thrill of the Chase میں کیا تھا جو 2010ء میں شائع ہوئی تھی۔ کتاب کی اشاعت کے بعد ہزاروں لوگوں نے خزانہ تلاش کرنے کی کوشش کی مگر کام یاب نہ ہوسکے۔نادرفن پاروں کی خریدوفروخت سے وابستہ فوریسٹ فطرتاً م±ہم ج±و انسان ہے۔ 1988ءمیں اسے گردے کا کینسر تشخیص ہوا تھا۔ ڈاکٹروں نے فوریسٹ سے کہا تھا کہ اس کے بچنے کے امکانات محدود ہیں۔ فوریسٹ کے پاس دولت کی کمی نہیں تھی مگر وہ اولاد سے محروم تھا۔چناچہ اس نے اپنی دولت لوگوں تک پہنچانے کا فیصلہ کیا۔ مگر اپنی مہم ج±و فطرت سے مجبورکروڑ پتی اپنی دولت ہاتھ سے نہیں بانٹنا چاہتا تھا۔ اس کی خواہش تھی کہ لوگ اس کی دولت حاصل کرنے کے لیے جہدوجہد اور مقابلہ کریں۔ یہی وہ لمحہ تھا جب اس کے ذہن میں خزانہ چھپانے کا خیال آیا۔ اس دوران فوریسٹ کا علاج بھی جاری تھا۔
فوریسٹ نے دس انچ اونچا اور اتنا ہی چوڑا کانسی کا بنا ہوا نایاب صندوق خریدا اور اس میں سونا اور تاریخی نوادرات بھرکر اسے شمالی امریکا کے سب سے بڑے پہاڑی سلسلے میں، امریکی حدود کے اندر کہیں چھپادیا۔ اس عرصے کے دوران فوریسٹ کے گردے کے کینسر سے نجات مل چکی تھی مگر وہ خزانے کی صورت میں کثیردولت چھپانے کے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹا تھا۔راکی کا پہاڑی سلسلہ امریکا کی چار ریاستوں کولوراڈو، مونٹانا، نیو میکسیکو اور ویومنگ سے گزرتا ہے۔ فوریسٹ کا کہنا ہے کہ خزانے کو پانا ناممکن نہیں۔ اس بارے میں میری کتاب اشارات موجود ہیں۔ ان اشارات کو سمجھ کر خزانے تک پہنچا جاسکتا ہے۔ تاہم ابھی تک کوئی بھی ان اشارات کو سمجھنے میں کام یاب نہیں ہوا۔فوریسٹ کے مطابق اس کے چھپائے گئے خزانے میں 256 طلائی سکے، ہیرے، یاقوت اور دوسرے قیمتی پتھر، طلائی زیورات،اوردرجنوں نوادارت شامل ہیں۔ نیومیکسیو کے محکمہ سیاحت کے لگائے گئے تخمینے کے مطابق خزانے کی مالیت 20 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔ تاہم فوریسٹ کے مطابق مالیت اس سے کہیں زیادہ ہے کیوں کہ نوادرات کی قیمت اس عرصے کے دوران کئی گنا بڑھ چکی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…