ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

نام کا پہلا حرف ۔۔۔ آپ کی شخصیت پر کتنا اثراندازہوتا ہے؟

datetime 16  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگریزی حروف تہجی کے اعتبار سے اپنے نام کے پہلے حرف سے اپنی شخصیت کا جائزہ لیں۔ شیکسپیئر نے کہا تھا نام میں کیا ہے لیکن نام دراصل انسان کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اوراس کی شخصیت اور انفرادیت کا عکاس ہوتا ہے۔ اسی لیے لوگ بہت سوچ بچار کے بعد اپنے بچوں کے نام تجویز کرتے ہیں اور پھر اس نام کے مطابق شخصیت میں صلاحتیں اور قابلیت تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن بہت سے لوگوں کے نزدیک نام کا پہلا لفظ بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اسی حوالے سے ایک دلچسپ تحقیق آپ کی خدمت میں پیش کی جا رہی ہے
capital-letter-a-wallpaper1366x76864812
لوگوں کے ناموں کی بڑی تعداد ’’ A‘‘ سے شروع ہوتی ہیں اور ماہرین کے تجزیئے کے مطابق ایسے افراد بہت پر اعتماد‘ قائدانہ صلاحیتوں کے مالک اور ہر لمحے ایڈوینچر کی تلاش میں رہتے ہیں جبکہ اس حرف کے نام والے افراد آزاد زندگی گزارنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
Burning-Letters-Wallpapers-B-270x180

جن لوگوں کے نام ’’B‘‘ سے شروع ہوتے ہیں وہ عام طور پر جذباتی‘ مہربان‘ تحائف لینے میں خوش اور اپنے پیاروں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں جبکہ ایسے لوگ اپنے جیون ساتھی سے بہت محبت کرتے ہیں اور ان سے بھی ایسی ہی محبت کا تقاضا کرتے ہیں۔
Burning-Letters-Wallpapers-C-270x180
یہ حرف باصلاحیت‘ ور اسٹائل اور انفرادی صلاحیتوں سے بھرپور لوگوں کی علامت ہے جبکہ ایسے لوگ سادہ اور اپنی دولت کے بارے میں بہت محتاط ہوتے ہیں ۔ عام طور پر یہ لوگ اپنے جیون ساتھی سے بہت محبت کرتے ہیں اور سماجی زندگی کو پسند کرنے والے ہوتے ہیں۔
download
اس حرف سے شروع ہونے والے نام کے لوگوں میں کچھ کرگزرنے کا جذبہ‘ کاروباری صلاحیت اور تحکمانہ طرز زندگی کا عنصر واضح ہوتا ہے۔ یہ لوگ قابل اعتماد‘ صفائی پسند اور دوسروں کے کام آنے والے ہوتے ہیں جبکہ اپنی کامیابی کے لیے نہ صرف ہر حد سے گزرتے ہیں بلکہ منزل کے حصول تک خوش نہیں ہوتے۔
E-Fire-Letters-hd-Wallpapers
اس حرف سے شروع ہونے والے نام کے لوگ دوسروں کو قائل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ شرافت اور آزادی سے محبت کرتے ہیں جبکہ یہ لوگ پرکشش شخصیت اور دوسروں کو دوست بنانے کی صلاحیت تو رکھتے ہیں تاہم قابل اعتماد دوست ثابت نہیں ہوتے۔
download (1)
جن لوگوں کا نام ’’F‘‘ سے شروع ہوتا ہے وہ اچھے منصوبہ ساز اور وفادار ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اپنے گرد اکٹھا کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں تاہم ایسے لوگ ہر معاملے میں حد سے زیادہ مثبت رویہ رکھتے ہیں۔
download (2)
ایسے نام والے لوگ با مقصد زندگی گزارنے پر یقین رکھتے ہیں اسی لیے تاریخ اور مذہب سے لگاؤ‘ کتابیں پڑھنا اور سفر کرنا انہیں بہت پسند ہے جبکہ ایسے لوگ ایک خاص سمت پر زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں اور لوگوں کی نصیحت اور مداخلت کو پسند نہیں کرتے۔
fiery-english-alphabet-letter-wallpaper-cdwgu
اس حرف سے شروع ہونے والے نام کے لوگ قدرتی طور پر دولت بنانے کی صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ بہت تخلیقی صلاحیتیں رکھتے ہیں جبکہ یہ لوگ خود اعتماد اور لوگوں پر حکم چلانے کی کوشش کرتے ہیں۔
g_candle_by_devilsgene-d59o5vy
ایسے لوگ اپنے ہر حق کے لیے ڈٹ جاتے ہیں جبکہ یہ انتہائی نفیس اور با وقار طرز زندگی پر یقین رکھتے ہیں‘ اس کے علاوہ ایسے لوگ فیشن اور دیگر تخلیقی شعبوں میں شاندار کیرئر کے مالک ہوتے ہیں۔
1330551267_letter_j
یہ حرف بے رحم جذبوں کا عکاس ہے اور ایسے لوگ اپنی خواہش کے حصول کے لیے کسی کو خاطر میں نہیں لاتے جبکہ ایسے لوگ ایسے جیون ساتھی کے متلاشی ہوتے ہیں جو ان کے برابر یا برتر صلاحیتوں کا مالک ہوں۔
Burning-Letters-Wallpapers-K-270x180
ایسے لوگ شرمیلے اور رازوں کے امین ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی جذباتی ہوتے ہیں جبکہ یہ لوگ زندگی کو با مقصد بنانا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس طرح کے لوگ اپنی ذات پر یقین اور معاملات کو اپنے ہاتھ میں رکھنے کے عادی ہوتے ہیں اوراپنے پیاروں کے ساتھ انتہائی جذباتی لگاؤ رکھتے ہیں۔
Burning-Letters-Wallpapers-L-270x180
اس حرف سے شروع ہونے والے نام کے لوگ توانائی سے بھر پور اور کرشماتی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں تاہم یہ لوگ اکثر اپنی وفاداری تبدیل کرتے ہیں اور کسی ایک سے محبت گہری محبت نہیں کرتے لیکن تابناک مستقبل کے مالک ہوتے ہیں۔
fire_alphabet_letter_m_desktop_free_hd_wallpaper
اگر آپ کا نام اس حرف سے شروع ہوتا ہے توآپ ذہین‘ جرات مند اور سخت محنت کے عادی ہیں آپ ایک اچھے ساتھی اور ناصح ثابت ہوتے ہیں۔
Fire letter N-640x1136 wallpapers
اس طرح کے لوگوں میں لکھنے اور آرٹ کی بہترین صلاحیتیں ہوتی ہیں‘ یہ مطالعہ کرنے والے ہوتے ہیں اور بے قرار بھی رہتے ہیں‘ اس لیے بیشتر لوگ ایسے لوگوں سے دور رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ایسے لوگ پرفیکٹ کی تلاش میں رہتے ہیں اور اپنے جیون ساتھی پرکڑی تنقید کرتے ہیں۔
Burning-Letters-Wallpapers-O-270x180
ایسے لوگ تعلیم اور ذہانت کو ہر چیز پر ترجیح دیتے ہیں‘ اس لیے یہ ایک اچھے استاد اور لکھاری ہوتے ہیں‘ یہ لوگ حسن اخلاق کے مالک اور حق کے لیے ڈٹ جانے والے ہوتے ہیں اور یہی خوبیاں اپنے ساتھی میں بھی تلاش کرتے ہیں۔
alphabet-p-wallpaper-for-pc
یہ لوگ روشن سوچ اورتخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ دیگر صلاحیتوں کے بھی مالک ہوتے ہیں ‘ یہ لوگ باتونی ہونے کی وجہ سے مزاحیہ حس بھی رکھتے ہیں اور ہمیشہ ایک اچھے چہرے والے ساتھی کے متلاشی رہتے ہیں۔
12829245645701
ایسے لوگ اچھے مصنف اور خطیب ہوتے ہیں ‘ کچھ ڈرامہ نویس‘ جادوگر اور اداکار ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ لوگ منفرد شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور رسم زمانہ کو نقل نہیں کرتے بلکہ اپنے منفرد انداز اختیار کرتے ہیں۔
7035265-letter-r
ایسے لوگ وفادار‘ ہمدرد اور محبت کرنے والے انسان ہوتے ہیں اور اچھی بات یہ ہے کہ وہ چیلنجز کا سامنا کرنے سے نہیں گھبراتے‘ پرامن زندگی گزارنے کے ساتھ ساتھ ذہین ساتھی کو بھی اپناتے ہیں۔
50-falme-e-w-34
یہ حرف جنسی کشش اور کرشماتی صلاحیتوں کی علامت ہے‘ اسی لیے یہ لوگ گلیمر اور لوگوں کے لیے پرکشش بننے کوپسند کرتے ہیں‘ یہ مشکل کام اور آئیڈیاز شروع کرتے ہیں جن کی کامیابی کے لیے سخت محنت درکار ہوتی ہے تاہم ایسے لوگ مخلص اور خوابوں کی دنیا میں رہنے والے لوگوں میں سے ہیں‘ خود کبھی کسی کی محبت میں گرفتار نہیں ہوتے اور دوسروں کو تڑپا کر رکھتے ہیں۔
capital-letter-t-wallpaper1366x76864831
ایسے لوگ خود کو اتنا مصروف رکھتے ہیں کہ معاشرتی تعلقات قائم نہیں رکھ سکتے اسی لیے یہ لوگ اپنے مستقبل پر توجہ رکھتے ہیں اور اگر کوئی کام توقع کے مطابق نہ ہوتو اپ سیٹ ہوجاتے ہیں تاہم زندگی میں ترقی کی جانب گامزن رہتے ہیں۔
7205
یہ لوگ بہترین انفرادی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ عظیم آرٹسٹ اور مصنف ہوتے ہیں تاہم ایسے لوگ غیر معمولی طور پر بے ترتیبی اور اپنی بوکھلاہٹ کی وجہ سے مشہور ہوتے ہیں اسی لیے دوسروں کے ساتھ ان کا گزارا کافی مشکل ہوتا ہے۔
Burning-Letters-Wallpapers-V-471x471
ایسے لوگ محنتی اور عملی باتوں پر یقین رکھتے ہیں‘ یہ وفادار‘ محبت کرنے والے اور انتہائی نرم دل کے مالک ہوتے ہیں‘ ایسے لوگ زندگی میں اپنی بے پناہ صلاحیتوں کی وجہ سے بہت کچھ حاصل کرلیتے ہیں تاہم جس سے محبت کرتے ہیں اس پر حاوی رہنا چاہتے ہیں۔
Burning-Letters-Wallpapers-W-471x471
اگر آپ کا نام اس حرف سے شروع ہوتا ہے تو آپ کرشماتی شخصیت کے حامل‘ فیشن ایبل‘ ہمدرد اور انتہائی محبت کرنے والے ہیں‘ آپ لوگوں کے راز کو سینے سے لگا کر رکھتے ہیں اس لیے انتہائی قابل اعتماد ہیں۔
Burning-Letters-Wallpapers-X-471x471
ایسے لوگ پرسکون‘قیادت کرنے والے اور کسی ایک مقصد پر رکنے والے نہیں ہوتے بلکہ زندگی میں آسائش اور خوشی کے متلاشی رہتے ہیں‘ مخالف جنس سے فلرٹ کرنے کے ماہر ہوتے ہیں۔
Burning-Letters-Wallpapers-Y-471x471
یہ حرف آزادی اور خود پر اعتماد کی علامت ہے‘ ایسے لوگ کاروبار میں خطرات سے نہیں گھبراتے اور ترقی پسند ہوتے ہیں۔ اسی لیے دوسروں کی شخصیت سے متاثر ہوجاتے ہیں۔
Burning-Letters-Wallpapers-Z-471x471
ایسے لوگ عام لوگوں میں رہنا پسند نہیں کرتے اور اگر لوگوں کے درمیان آجائیں تو فوری انہیں تحفظ درکار ہوتا ہے تاہم ایسے لوگ بہترین مشیر ہوتے ہیں کیونکہ یہ دوسرے لوگوں کی شخصیت کو اچھی طرح جان لیتے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…