ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ہمیشہ زندہ رہنے کی خواہش کا حل آخر انسان نے ڈھونڈ ہی نکالا، ایک ایسا انکشاف جو ذہنوں کو ہلا کر رکھ دے

datetime 14  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مو ت ایک ایسی تلخ حقیقت ہے جس سے فرار اور اسکا انکار ناممکنات میں سے ہے ۔تاریخ بتاتی ہے کہ ہمیشہ زندہ رہنے کی خواہش ازل سے ہی انسانوں میں رہی ہے ۔ مختلف طریقے تلاش کئے گئے ، مختلف ترکیبیں اپنا ئی گئیں ۔مگر انسان کو زوال آکر ہی ر ہا۔ ایک انٹرنیشنل اخبار کے مطابق دمتری اسکوف نے دنیا کے بہترین نیورو سائنسدانوں، شعور پر تحقیق کرنے والے ماہرین اور روبوٹ سازوں کو جمع کرلیا ہے، تاکہ وہ اپنا دماغ ایک جدید روبوٹ میں اپ لوڈ کرسکیں، اور یوں اپنے فانی جسم کی قید سے ہمیشہ کے لئے آزاد ہوکر ایک روبوٹ کی صورت میں ہمیشہ زندہ رہ سکیں۔ دمتری اسکوف نے اپنے منصوبے کی تکمیل کے لئے دنیا کا ذہین ترین روبوٹ ایریکا تیار کرنے والی جاپانی کمپنی کی مدد بھی حاصل کرلی ہے۔ سائنسدان دمتری اسکوف کے دماغ میں موجود تمام ڈیٹا، خصوصاً ان کے احساسات، جذبات اور یادداشتوں کو روبوٹ کی میموری میں منتقل کریں گے۔اس منصوبے پر کام کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جب سپر کمپیوٹر جیسی میموری اور پراسیسنگ کی طاقت رکھنے والے روبوٹ میں انسانی دماغ کے تمام احساسات و خیالات منتقل کردئیے جائیں گے تو یہ ہوبہو انسانی دماغ کی طرح کام کرے گا۔ دمتری اسکوف نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ 2045 تک اپنے انسانی جسم سے نکل کر ایک روبوٹ میں منتقل ہوچکا ہو گا اور اس نئی صورت میں ہمیشہ زندہ رہ سکے گا۔
دوسری جانب کچھ سائنسدانوں نے اس پراجیکٹ کو ناقابل عمل قرار دیا ہے۔ ان سائنسدانوں میں ایک عالمی شہرت یافتہ نیورو سائنسدان بھی شامل ہیں جنہوں نے اس منصوبے کو سرا سر احمقانہ خیال قرار دیا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…