ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بارش کے قطرے پڑتے ہی شیشے جیسا شفاف ہوجانے والا عجیب پھول

datetime 13  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک )جاپان، چین اور امریکا میں ایک ایسا عجیب و غریب قسم کا پھول پایا جاتا ہے جس پر بارش کے قطرے پڑتے ہی وہ شیشے کی طرح شفاف دیکھائی دینے لگتا ہے۔جاپان، چین اور امریکا کی پہاڑیوں پر ایک عجیب و غریب قسم کا پھول پایا جاتا ہے جس کا حیاتیاتی نام ڈیفیالئے گریئی ہے لیکن اس خوبصورت سفید پھول کو ڈھانچہ پھول (اسکیلیٹن فلاور) کہا جاتا ہے، اس پھول کی خاصیت یہ ہے کہ بارش کے قطرے پڑتے ہی یہ پھول شفاف ہوجاتا ہے اور شیشے کی مانند دکھائی دینے لگتا ہے۔ یہ خوبصورت اور چھوٹے سفید پھول نمی سے بھرپور درختوں سے اٹے پہاڑی علاقوں میں پائے جاتے ہیں اور چھتری نما پھولوں سے ان کی شناخت ممکن ہوتی ہے۔بارش کے ساتھ ہی یہ پھول دھیرے دھیرے شفاف ہونے لگتے ہیں اور کچھ دیر میں مکمل طور پر اس میں آرپار دیکھا جاسکتا ہے کیونکہ یہ شیشے کی طرح صاف ہوجاتے ہیں جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ بارش رکتے ہی جب یہ پھول خشک ہوجاتے ہیں تو ان کی اصل حالت لوٹ آتی ہے اور وہ دوبارہ سفید ہوجاتے ہیں اسی لیے انہیں ’ڈھانچہ پھول‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس پھول کا پودا 40 سینٹی میٹر تک اگتا ہے اور بہت سے پودے ایک جگہ افزائش پاتے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…