ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

خوبصورت افرادکےلئے زندگی آسان ہوتی ہے۔۔۔ماہرین کی حیران کن تحقیق

datetime 13  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)زیجینگ یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ آف مینجمنٹ سائنس اینڈ انجینئرنگ سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے ثابت کیا ہے کہ خوبصورت افراد کیلئے زندگی واقعی آسان ہوتی ہے کیونکہ انہیں اپنی کشش کے سبب دوسروں سے زیادہ آسانی سے اور بہتر مواقع مل جاتے ہیں۔ مردوں کے ذہن پر خوبصورتی کے اثرات کو جاننے کیلئے ماہرین نے اس تحقیق کو دومرحلوں میں مکمل کیا۔ پہلے مرحلے میں مردوں سے خواتین کے چہرے دکھا کے ان کے بارے میں رائے طلب کی گئی ۔ یہ رائے پرکشش اور کشش سے محروم چہرے پر مشتمل تھی۔ اس کے بعد ان مردوں اور خواتین کو کچھ رقم دی گئی اور انہیں کہا گیا کہ وہ اسے باہمی رضامندی سے آپس میں تقسیم کریں۔ خواتین کے ذمہ تھا کہ وہ مردوں سے زیادہ سے زیادہ رقم بٹورنے پر اصرار کریں۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ خوبصورت خواتین کم وقت اور زیادہ آسانی سے مردوں سے زیادہ بڑی مقدار میں رقم بٹورنے میں کامیاب رہیں تھیں۔ اس تحقیق کی روشنی میں ماہرین نے یہ اندازہ قائم کیا کہ خوبصورتی مردوں کی عقل خبط کردیتی ہے اور وہ دلیل سے سوچنا بند کردیتے ہیں۔ صنف مخالف سے تعلق رکھنے والا یہ چہرہ جس قدر خوبصورت ہوگا ، مردوں کی ذہنی صلاحیتیں اسی قدر متاثر ہوں گی اور ان کے کاموں پر یہ خاتون اسی قدر اثر ڈال سکیں گی۔ اس تحقیق میں شامل مردوں نے رقم کا نوے فیصد تک حصہ پرکشش خواتین کے سپرد کردیا تھا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…