پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

رولنمبر سلپ پرکتے کی تصویر

datetime 13  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدنا پور(نیوزڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے شہر مدناپور میں ایک طالب علم سومیا دیپ نے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ ٹیسٹ کے لئے جب اپنی رول نمبر سلپ ادارے کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کی تو وہاں اس کی تصویر کی جگہ ایک کتے کی تصویر موجود تھی ۔ رول نمبر سلپ کے ساتھ اس کے گھر کا پتا اور اس کے مکمل کوائف بھی درج تھے۔ طالب علم نے فوری طور پر متعلقہ ادارے سے فون پر رابطہ کیا اور اپنی شکایت درج کرائی تاکہ اسے دوران امتحان کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تاہم پرچہ لیک آؤٹ ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا جس کے بعد الٹا پولیس نے طالب علم کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش شروع کر دی ۔ ٹیکنیکل اینڈ ٹریننگ ایجوکیشن کے وزیر اجل بسواس کا کہنا ہے کہ طالب علم سے تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ اصل حقائق کے بارے میں پتہ چل سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا طلبا خود اپنے ہاتھوں سے فارم بھرتے ہیں اور اس میں تصویر بھی خود ہی چسپاں کرتے ہیں اگر اس حرکت میں طالب علم ملوث پایا گیا تو اسے گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…