پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اے ٹی ایم کے ذریعے پانی کا حصول

datetime 13  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )مشرقی افریقی ملک کینیا میں اب ایک کچی آبادی کے مکینوں کو صاف پانی نقدی نکالنے کی مشینوں جیسے ڈسپنسروں سے ملا کرے گا۔
پینے کا صاف پانی دینے والی اے ٹی ایم کی طرح کی مشین دارالحکومت نیروبی میں متھارے مشیمونی کی کچی آبادی میں نصب کی گئی ہے۔ اب تک ایسی کچی آبادیوں کے مکین پانی بیچنے والوں پر انحصار کرتے رہے ہیں جو پانی مہنگا بھی دیتے تھے اور اکثر وہ آلودہ بھی ہوتا تھا۔ اب اس نئے نظام کے تحت لوگ ایک سمارٹ کارڈ کے ذریعے اے ٹی ایم مشینوں سے پانی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ سمارٹ کارڈ پانی سپلائی کرنے والے ادارے کے دفاتر یا موبائل فون کے ذریعے چارج کیے جا سکیں گے۔
ابتدائی طور پر متھارے میں ایسی چار مشینیں نصب کی جارہی ہیں لیکن توقع ہے کہ سکیم کو وسعت بھی دی جائے گی۔ اِس سے ملتی جلتی مشینیں دیہی علاقوں میں استعمال ہوتی رہی ہیں لیکن پہلی بار کسی بڑے شہر میں ان کا تجربہ کیا جارہا ہے۔ نیروبی واٹر اینڈ سیوریج کمپنی کے مطابق وہ 20 لیٹر صاف پانی کے لیے نصف کینیائی شلنگ(مقامی کرنسی)قیمت لے گی جو تجارتی طور پر پانی بیچنے والوں سے بہت کم ہے۔ پانی کے تاجر اتنی مقدار کے لیے پچاس شلنگ (مقامی کرنسی)لیتے ہیں۔ صاف پانی تک رسائی اقوام متحدہ کے ملینیئم اہداف میں سے ایک ہے لیکن اندازہ یہ ہے کہ ابھی تک ساری دنیا میں 70 کروڑ لوگ اس سے محروم ہیں۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…