لکھنؤ (نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنو کی ساڑھے 4 برس کی اننیا ورما کبھی اسکول نہیں گئی لیکن پیدائشی طور پراتنی ذہین ہے کہ وہ ابتدائی جماعت میں داخلہ لینے کے بجائے براہ راست نویں کلاس میں داخل ہو گئی۔ اننیا کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں ان پڑھ ہوں اور کبھی سکول کی شکل تک نہیں دیکھی لیکن بچے پیدائشی طور پر اتنے ذہین ہیں کہ انھیں پڑھتا لکھتا دیکھ کر مجھے بھی تھوڑا بہت لکھنا پڑھنا آ گیا۔یہ معاملہ صرف اننیا ورما کا ہی نہیں بلکہ اس کے بھائی شیلندرا نے بھی صرف 14 برس کی عمر میں کمپیوٹر سائنس میں گریجویشن کر کے بھارت کے سب سے کم عمر کمپیوٹر سائنس گریجویٹ کا اعزاز اپنے نام کیا جب کہ بہن شسما نے 7 برس کی عمر میں میٹرک کا امتحان پاس کر کے بھارت میں لمکا بک آف ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا اور اب وہ 15 سال کی عمر میں مائیکرو بائیولوجی میں ڈاکٹریٹ کر رہی ہے۔