جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

پرفیوم لگائیں، جادوسے محفوظ ہو جائیں

datetime 13  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودیہ(نیوز ڈیسک) مخالفین کے جادو اور حاسدین کے حسد سے بچنا بہت مشکل ہوتا ہے مگر اب ماہرین نے ایک ایسا پرفیوم ایجاد کر ڈالا ہے جسے نہ صرف خوشبو کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے بلکہ یہ پرفیوم آپ کو جادو اور حسد سے بھی محفوظ رکھے گا۔ یہ بنیادی طور پر ایک سپرے ہے جو سعودی عرب کی ایک معروف کاسمیٹکس اشیا بنانے اور فروخت کرنے والی دکان کے ماہرین نے بنایا ہے۔ گھروں اور دفاتر میں اس کا چھڑکا کر کے مذکورہ مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ دکان اپنی جادو، حسد و دیگر ایسی ہی برائیوں سے بچانے والی مصنوعات کے باعث سعودی خواتین میں بیحد مقبول ہے۔ اس دکان پر پینے، نہانے اور کپڑے دھونے کے پانی، تیل، کریمیں، جڑی بوٹیاں اور گولیوں سمیت درجنوں مصنوعات دستیاب ہیں جو روحانی امراض کا علاج کرتی ہیں۔ اس شاپ کی ایک برانچ کے سیلز مین کا کہنا تھا کہ اس سپرے میں کستوری، آب زمزم اور عرق گلاب شامل ہیں۔ ان تینوں چیزوں کے آمیزے پر ایک معروف عالم شیخ ڈاکٹر قیس المبارک نے دعائیں پڑھ کر دم کیا ہے جن کے اثر سے اس سپرے میں جادو اور حسد وغیرہ رفع کرنے کی تاثیر پیدا ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ شیخ ڈاکٹر قیس المبارک سینئر سکالرز کونسل کے رکن بھی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…