اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

2016کا وہ دن جب 1منٹ 61سیکنڈز کا ہوگا ۔۔! ایسا کیوں اور کب ہو گا ؟

datetime 12  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سوال کب ایک منٹ درحقیقت ایک منٹ نہیں ہوگا ؟ تو اس کا جواب ہے 31 دسمبر 2016 کو 23:59 گرین وچ مین ٹائم (جی ایم ٹی) کا منٹ جب دنیا بھر میں ایک منٹ 61 سیکنڈ پر محیط ہوگا۔ اس انوکھے ایونٹ کو لیپ سیکنڈ کا نام دیا جاتا ہے اور اس سال خاص بات یہ ہے کہ 2016 میں 29 فروری یعنی لیپ ائیر بھی ہوا۔اس کی وجہ زمین کی گردش سے بالکل درست وقت بتانے والی گھڑیوں کو ملانا ہے جو کہ چاند اور سورج کی کشش ثقل سے متاثر ہوتی ہے۔ دنیا کے سات ارب سے زائد افراد میں سے بہت کم لوگوں کو اس تبدیلی کے بارے میں معلوم ہوتا ہے اور ان میں سے بھی اس اضافی لمحے کو گزارنے کا منصوبہ بنانے والوں کی تعداد بہت کم ہوتی ہے۔تاہم گھڑی سازی کے ماہرین کے لیے یہ اضافی سیکنڈ بہت اہمیت رکھتا ہے اور اس کی اہمیت کے حوالے سے تکرار چلتی رہتی ہے۔ تاہم یہ بات واضح رہے کہ آپ کو اس لیپ سیکنڈ کو اپنی پرانی گھڑیوں میں بڑھانے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ ایسی سپر گھڑیوں کے لیے اہمیت رکھتا ہے جو کہ اٹامک میکنزم کی فریکوئنسی کا حساب رکھتی ہیں۔ 1972 سے اب تک 26 بار لیپ سیکنڈ کا اضافہ کیا جاچکا ہے اور آخری بار ایسا 30 جون 2015 کو ہوا تھا :۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…