چانگ چن (آئی این پی )مقامی حکام نے اتوار کو کہا کہ شمال مشرقی چین کے صوبہ جیلن میں ایک ایسا غیر معمولی چینی سدا بہار درخت دریافت کیا گیا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ 3ہزار سال پرانا ہے ،یہ درخت وانگ گو یو جنگلات میں موجود ہے ، یہ قریباً 40میٹر لمبا اور قطر 1.68میٹر ہے ۔محکمہ جنگلات کے سربراہ یانگ شانگ نے کا کہنا ہے کہ یہ درخت ان 30چینی سدا بہار درختوں میں شامل ہے جو رواں ہفتے کے اوائل میں جنگل میں دریافت کئے گئے ہیں۔صوبائی محکمہ جنگلات کے مطابق یہ جیلن میں قدیم ترین اور بہترین محفوظ چینی سدا بہار درخت ہے ، پلانٹ ورلڈ کی ’’ لونگ فوسل ‘‘ کے نام سے مشہور یہ چینی سدا بہار درخت2.5ملین برسوں سے پایا جاتا ہے چونکہ ان میں سے کئی درخت ٹیکسول جو کہ کینسر کے مرض کے لئے استعمال کیا جاتا ہے کیلئے کاٹے گئے ہیں ،یہ اقسام اب معدوم پودوں کیلئے فارسٹ گریڈ نیشنل پروٹیکشن کے زمرے میں آتی ہیں ۔