اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )کتا ایک پالتواور ووفادار جانورہے اکثر لوگ کتوں کو اپنے گھروں پالتے ہیں جو مختلف نسل سے تعلق رکھتے ہیں ، لیکن ایک بر طانو ی جوڑا ایسا بھی ہے جن کے پاس دنیا کا سب طویل القامت کتا موجود ہے ، غیر معمولی جسامت کے مالک 76کلو گرام کے اس دیوقامت کتے کا نام میجر ہے جس کا قد 4فٹ3انچ تک ہے، اگر یہ کتااپنی پچھلی ٹانگوں پر سیدھا کھڑا ہو جائے تو اس کا قد 8فٹ تک پہنچ جاتا ہے لیکن اگریہ اپنی چاروں ٹانگوں پر کھڑا ہو تو کندھوں سے اگلے پنجوں تک کی لمبائی چار فٹ تین انچ تک ہے جو اب تک کا سب بڑا کتا قرار دیا جارہا ہے