اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوب چینی سمندر میں پانی کے بیچ وبیچ تین سو میٹر گہرا گڑھا دریافت ہوا ہے۔ چینی ریسرچرز نے سمندر میں دنیا کا سب سے بڑا گڑھا تلاش کرلیا۔ چینی سمندر میں واقع بلیو ہول کی گہرائی تین سو میٹر جبکہ چوڑائی ایک سو تیس میٹر ہے۔ سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کی وجہ سے شفاف پانی نیلگوں نظر آتا ہے، سائنسدانوں نے اسے بلیو ہول کا نام دیا ہے ، بلیو ہول کی سطح پر مختلف اقسام کی مچھلیاں اور آبی حیات بھی پائی جاتی ہیں،مزید تحقیقات جاری ہیں