ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) ابو ظہبی کے مشرقی علاقے لیوا کے رہائشی نے اپنے دوست احباب کی دعوت کے لئے 6میٹر اونچے درخت پر بیٹھنے کی جگہ بنائی ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اماراتی شہری المضروعی نے اپنے کھجوروں کے باغ میں کھجورکے ایک اونچے درخت پرآہنی سلاخوں سے جگہ تیار کرائی ہے جس پر اماراتی طرز کی چٹایئاں بچھائی گئی ہیں۔ المضروعی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ کچھ مختلف کرنے کے شوق میں یہ منصوبہ بنایا جس پر 15ہزار درہم خرچ ہوئے۔اب اپنی فیملی اور مہمانوں کے ساتھ اس بلند نشست پر بیٹھ کر تازہ کھجوریں اور کھانا کھانے کا اپنا ہی مزاہے۔اماراتی شہری کے اس فارم میں 800 کھجوروں کے درخت ہیں جن پر 50مختلف اقسام کی کھجوریں لگتی ہیں۔واضح رہے کہ المضروعی پروفیشنل فارمر ہونے کے ناطے امارات کے مشہور کھجو ر میلے ’’لیوا‘‘ میں 2بار جیت چکا ہے۔