جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

معروف انیمیٹڈ فلم ’ٹربو‘ کو حقیقت کا روپ مل گیا ، 200گھونگوں کی ایسی ریس کہ آپ بھی جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 12  ستمبر‬‮  2016 |

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ہر سال کی طرح اس سال بھی بر طا نوی کا ؤنٹی نارفوک میں دنیا کے سست ترین کیڑے گھو نگوں کی ریس کے عالمی مقابلے کاانعقاد کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ریس میں گھونگوں کو میزکے اوپر سجے میدان پر 13انچ (33سینٹی میٹر)کے فا صلے کو طے کر نا ہوتا ہے۔مقابلے میں شامل سینکڑوں گھونگوں میں سے بیک وقت15کو میدان میں اْتارا جاتا ہے، جو جلد سے جلد مقررہ فاصلہ طے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس مقابلے کی خا ص بات یہ بھی ہے کہ اس ریس کا آغا ز ریڈی اسٹیڈی گوکے بجا ئے ریڈی اسٹیڈی سلوکے نعرے سے شروع کیا جاتا ہے ،جبکہ آخر میں جیتنے والے گھونگے کو سلاد کے پتوں کی ٹریٹ دی جاتی ہے۔200گھونگوں کے درمیان ہونے والا یہ مقابلہ رواں سال کیمبرج شائرکے رہائشی 45سالہ کولن واس کے ہربی نامی گھونگے نے جیت لیا، جس نے مقررہ فاصلہ سب سے کم وقت میں طے کرکے دکھایا۔ جسے سلور ٹرافی اور سلاد کے پتوں کی دعوت کا حقدار ٹھہرایا گیا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…