اسلام آبا د (مانیٹرنگ ڈیسک )ماہرین آثار قدیمہ نے ایسا قبرستان دریافت کیا ہے جس میں انسانوں کے بجائے کتوں کی باقیات ملی ہیں ،کینیڈا کی یونیورسٹی آف البرٹا کے ماہر آثاریات رابرٹ لوزے کا کہناہے کہ ’’روس کے اس علاقے میں قدیم زمانوں میں کتوں کا کردار انتہائی پیجیدہ اور تنوع کا حامل تھا۔ آرکٹیک میں آج تک ملنے والی انسانوں اور جانوروں کی باقیات میں سب سے زیادہ کتوں کی باقیات ملی ہیں۔ اس موجودہ جگہ سے 115کتوں کی باقیات دریافت کی جا چکی ہے۔قدیم زمانے میں ان کتوں کو برف پر گاڑی کھینچنے سمیت کئی دیگر کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔اس کے علاوہ یہ کتے دوسرے جانوروں اور پرندوں کے شکار کے لیے بھی استعمال کیے جاتے تھے اور انسانوں کے خود ان کتوں کو کاٹ کر کھانے کے شواہد بھی ملے ہیں۔