جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کے سب سے بڑے ہیرے کی نیلامی‘ کوئی نہ خرید سکا‘ وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 12  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لندن کے نیلام گھر میں دنیا کا سب سے بڑے ناتراشیدہ ہیرا فروخت نہیں ہو سکا ۔ ’لیزیڈی لا رونا‘ نامی ہیرے کے بارے میں توقع کی جا رہی تھی کہا یہ سات کروڑ ڈالر میں فروخت ہو گا۔ تاہم سدبی نیلام گھر میں اس کی بولی چھ کروڑ دس لاکھ ڈالر تک ہی گئی تو اسے نیلامی سے واپس لے لیا گیا۔ اس ہیرے کا نام ’لیزیڈی لا رونا‘ ہے اور اس کی جسامت ٹینس کی گیند جتنی ہے۔ اسے گذشتہ برس نومبر میں افریقی ملک بوٹسوانا میں ایک کان سے نکالا گیا تھا۔ اس ہیرے کا وزن 1109 قیراط ہے اور خیال ہے کہ یہ ڈھائی ارب سال پرانا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ مے فیئر کی نیلامی میں اتنا بڑا ناتراشیدہ ہیرا پیش کیا گیا۔
’لیزیڈی لا رونا‘ تسوانا زبان کا لفظ ہے اور اس کا مطلب ’ہماری روشنی‘ ہے۔ اسے لوکارا ڈائمنڈ کمپنی نے کارووے کان سے نکالا تھا۔ سدبی کے جواہرات کے شعبے کے چیئرمین ڈیوڈ بینیٹ نے کہا تھا کہ ایسا ہیرا زندگی میں ایک بار ہی دریافت ہوتا ہے۔ ’اس نیلامی کا ہر حصہ بے مثال ہے۔ نہ صرف اس ہیرے کی جسامت اور معیار شاندار ہے، بلکہ آج تک کسی بھی عوامی بولی میں ایسا ہیرا نیلام نہیں کیا گیا جو اس کی گرد کو بھی پہنچتا ہو۔‘ جیمولوجیکل انسٹیٹیوٹ آف امریکہ کے مطابق اس قسم کے ہیرے ’کیمیائی لحاظ سے خالص ہوتے ہیں اور ان کی شفافیت غیر معمولی ہوتی ہے۔‘ دنیا میں صرف ایک ہیرا لیزیڈی سے بڑا ہے جو 1905 میں افریقہ سے ملا تھا اور اسے برطانیہ کے شاہ ایڈورڈ ہفتم کو پیش کیا گیا تھا۔ اس ہیرے کا وزن 3106 قیراط تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…