اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کا انوکھا ترین کیس، عدالت میں ایک طوطے کی طلبی

datetime 12  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشی گن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست مشی گن میں استغاثہ اس بات پر غور کر رہا ہے کہ کیا قتل کے ایک مقدمے میں طوطے کو بطورِ گواہ استعمال کیا جا سکتا ہے؟48 سالہ گلینا ڈیورم پر اپنے شوہر مارٹن ڈیورم کو اپنے پالتو طوطے کے سامنے قتل کرنے کا الزام ہے۔ یہ قتل 2015 میں ہوا تھا۔مقتول کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ بڈ نامی ان کے افریقی نسل کے بھورے طوطے نے دونوں کی بحث سنی تھی اور وہ ان کے آخری کلمات کو دہرا رہا ہے۔مقامی استغاثہ کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا کسی پرندے کو گواہ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔نیوے گو کاؤنٹری کے جج رابرٹ سپرنگ سٹیڈ نے ڈیٹروئٹ فری پریس کو بتایا:
’ہم اس بارے میں غور کر رہے ہیں کہ کیا اس معاملے میں اس کی شہادت قابل قبول ہو سکتی ہے اور کیا اس کی فراہم کردہ معلومات کو استعمال کیا جا سکتا ہے؟‘گلینا ڈیورم پر اپنے شوہر کو پانچ گولیاں مارنے اور پھر خود پر گولی چلا کر خودکشی کی ناکام کوشش کا الزام ہے۔اب طوطا مسٹر ڈیورم کی سابق اہلیہ کرسٹینا کیلر کے پاس ہے۔ ان کا خیال ہے کہ طوطا قتل کی رات ان کے درمیان ہونے والی گفتگو کو دہرا رہا ہے جس کا اختتام ’ڈونٹ شوٹ۔۔۔ (گالی)‘ (گولی مت چلانا) پر ہوتا ہے۔مقتول کے والدین کو بھی اس خیال سے اتفاق ہے۔ مسٹر ڈیورم کے والد نے مقامی میڈیا کو بتایا: ’میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ طوطا وہاں موجود تھا، اسے وہ باتیں یاد ہیں اور وہ انھیں دہرا رہا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…