ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں کولمبیا کے ایک فیشن ڈیزائنرنے بلٹ پروف لباس متعارف کردیا ،مردوں کے لیے پورے سوٹ کی قیمت 6 سے 8 ہزار ڈالر کے درمیان ہے جب کہ صرف جیکٹ کی قیمت 3.5 ہزار ڈالر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کابالیرو جو بڑی شخصیات کے لیے کم وزن بلٹ پروف لباس تیار کرنے کے حوالے سے معروف ہیں، کا کہنا تھا کہ ان کا ایک کلب ہے جس کے ارکان وہ لوگ ہوتے ہیں جو ان کے تیار کیے گئے لباس کی وجہ سے محفوظ رہے۔ کابالیرو کے مطابق ابھی تک اس کلب کے ممبران کی تعداد 20 ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ انہیں زیادہ خوشی کا احساس مال اور کام حاصل کرنے سے نہیں بلکہ جانوں کے بچانے سے ہوتا ہے۔یاد رہے کہ کابالیرو کا کام 23 ممالک تک پھیلا ہوا ہے جب کہ وہ نسبتا کم متاثر کرنے والی مصنوعات تیار کرتے ہیں۔ ان مصنوعات میں فوج اور پولیس کے لیے بارودی سرنگوں کے دھماکوں اور گولیوں سے محفوظ رکھنے والی جیکٹیں شامل ہیں۔
سعودی عرب میں عجیب و غریب لباس متعارف، خصوصیات اور قیمت کیا ہے ؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































