اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )’’گیا وقت کبھی ہاتھ نہیں آتا‘‘ اور اسی طرح کے بے شمار محاورے جو ہمیں وقت کی قدر و منزلت کا احساس دلاتے ہیں۔ گھڑی کی سوئیاں ایک جانب حرکت کرتی دکھائی دیتی ہیں اس عمل کو سائنسی اصطلاح میں کلاک وائز کہتے ہیں ،یہ سوئیاں ایک جانب کیوں حرکت کرتی ہیں؟تحقیق کے مطابق قدیم تہذیبیں وقت کا اندازہ کرنے کے لئے سورج کی مدد لیتی تھیں ،مصری اور بابل کی تہذیبوں میں چھڑی کی مدد سے سورج ڈھلنے اور وقت کا اندازہ لگایا جاتاتھا،سورج کا سایہ جیسے جیسے ڈھلتاوقت کا اندازہ ہوجاتا اور یہ سایہ ’’کلاک وائز‘‘ چلتا تھا ،اس لئے گھڑیوں کی سوئیوں کی حرکت کو بھی اسی ترتیب سے رکھا گیا ۔