اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں متعد د ایسے شہر بھی ہیں جس کے بارے میں دنیا تو کیا ہماری پاکستانی عوام بھی بے خبر ہے جبکہ یہ شہر اپنے اندر عجیب وغریب چیزیں سموئے ہوئے ہوتے ہیں ،پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں واقع ایک شہرایسا ہے جس میں موجود پہاڑوں میں سینکڑوں غاریں بنی ہوئی ہیں ،اس شہر کو گونڈانی کہا جاتا ہے اور اسے روغان کے نا م سے بھی جانا جاتا ہے، روغان کراچی سے 175کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے ،یہ غاریں بدھ مت مذہب کے پیروکاروں نے تعمیر کی تھیں ،ان غاروں میں چھوٹے چھوٹے کمرے بھی بنے ہوئے ہیں جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ بدھ مت مذہب کے پیروکاریہاں رہائش پزیر بھی رہے ہیں ،مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے 1500غاروں میں سے اب 500غاریں باقی رہ گئی ہیں ۔