اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )غربت کسی بھی ملک کیلئے گھمبیر مسئلہ ہوتا ہے ،جسے مناسب انسانی پالیسی کے ذریعے ختم کیا جاتا ہے،لیکن مرغیاں غربت ختم کریں گی یہ آپ نے پہلی بار سنا ہوگا ،مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص مسٹر بل گیٹس نے حال ہی میں مرغیاں پالو اور غربت مٹاؤمہم کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت غربت کا خاتمہ کیا جائے گا ،بل گیٹس کا کہنا ہے غریب ممالک کو ایک لاکھ چوزے عطیہ کیے جائیں گے جو تیار ہوکر ترقی پزیر ممالک میں لائے جائیں گے کیونکہ ترقی پزیر ممالک میں ایک چوزا5ڈالر مین فروخت ہوتا ہے جو غربت کے شکار خاندانوں کو اپنے اخراجات پورے کرنے کے لئے موئژ ثابت ہوگا سب سے پہلے یہ کام بکینا،فاسوا ،نائیجیریا سمیت مغربی ممالک مین شروع کیا جائیگا ۔