اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

دو مسلمان ڈرائیوروں نے امریکی ٹرانسپورٹ کمپنی کو کیسے لاجواب کردیا؟

datetime 12  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی کمپنی سٹار ٹرانسپورٹ نے جب دو مسلمان ڈرائیوروں کو شراب سے بھرے ٹرک چلانے کا حکم دیا تو انہوں نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ ان کا مذہب انہیں اس کام کی اجازت نہیں دیتا۔ یہ جواب ملنے پر انتظامیہ سخت سیخ پاہوئی اور دونوں کو ملازمت سے فارغ کردیا۔ صومالی نڑاد مسلمان ڈرائیوروں محد عباس محمد اور عبدالکریم حسن نے اس فیصلے کے خلاف عدالت کا رخ کرلیا۔ ان کا موقف تھا کہ کمپنی نے شراب کی منتقلی کا حکم دے کر ان کے مذہبی جذبات مجروح کئے اور جب انہوں نے انکار کیا تو ملازمت سے فارغ کردیا، جو کہ ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی تھی۔امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ کے ایک جج کے سامنے جب یہ معاملہ پیش ہوا تو انہوں نے مسلمان ڈرائیوروں کے موقف کو نا صرف درست قرار دیا بلکہ کمپنی کو سزا کا مستحق بھی قرار دیا۔ عدالت نے فیصلہ دیا کہ کمپنی ہرجانے کے طور پر ڈرائیوروں کو 240000 ڈالر (تقریباً اڑھائی کروڑ پاکستانی روپے) کی ادائیگی کرے جبکہ 2009ء4 ، جب ڈرائیوروں کو ملازمت سے فارغ کیا گیا، سے لے کر اب تک کی تنخواہیں بھی ادا کرے۔عدالت کے اس فیصلے کے بعد جہاں ایک طرف قانونی معاملات پر نظر رکھنے والے تجزیہ کار اور مسلمان خوشی کا اظہار کررہے ہیں وہیں قدامت پسند امریکی اور اسلام مخالف مغربی میڈیا اس فیصلے پر سخت احتجاج کررہا ہے کہ مسلمانوں کے حق میں اتنا بڑا فیصلہ کیسے دے دیا گیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…