اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ہندو مذہب کا انوکھا، عجیب و غریب اور پوشیدہ فرقہ منظر عام پر، سنسنی خیزانکشافات

datetime 5  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی حکومت نے کہاہے کہ شمالی ریاست اترپردیش کے پارک میں موجودہ قبضہ مافیا نے اپنی حکومت اورفوج قائم کررکھی تھی جب کہ متبادل عدالتیں اور جیلیں بھی تھیں، جہاں تشدد ایک عمومی معاملہ تھا،بھارتی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سینئر بھارتی حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ عدالتی حکم پر جب پولیس پارک کو خالی کرانے پہنچی تو اس فرقے سے منسلک قریب تین ہزار افراد نے پولیس پر حملہ کر دیا، انہوں نے بتایا کہ ان افراد نے ابتدا میں اپنے ماننے والوں کو اس پارک میں چھوٹے چھوٹے گھر بنا دئے جب کہ اپنی ہی ایک حکومت قائم کر لی، انہوں نے بتایا کہ اس پارک کا قبضہ پولیس نے چھڑا لیا ہے جب کہ متعدد اہم دستاویزات قبضے میں لے لی ہیں،انہوں نے اپنی عدالتیں قائم کر رکھی تھیں، جہاں لوگوں کو سزائیں دی جاتی تھی جب کہ قیدیوں کو بیرکوں میں رکھا جاتا تھا اور عقوبت دی جاتی تھی۔ یہاں بچوں کو ہتھیار چلانے کی تربیت دی جاتی تھی اور ان میں آٹھ برس کی عمر کے بچے بھی شامل تھے۔انہوں نے بتایا کہ یہ اپنی ہی طرز کا ایک ہندو فرقہ تھا، جو اپنے ماننے والوں کو ’مذہبی دہشت گردی‘ کی تعلیمات دے رہا تھا اور اس کی سربراہی ہندومت کی خودساختہ تشریحات کرنے والا ایک گرو تھا۔ ’’ان افراد کا منصوبہ تھا کہ یہ جلد ہی اپنی کرنسی شروع کر دیں گے اور یہ بھارتی دستور کو بھی نہیں مانتے تھے۔ اس فرقے کا سرغنہ واقعے کے بعد سے روپوش ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…