جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

شاہین اور ا±لو کی طرح دکھنے والے پرندے نے ہرین کوحیران کردیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اس کائنات میں ہزاروں نسلوں اور شکلوں کے چرند اور پرند موجود ہیں جن کے رنگ ڈھنگ دیکھ کر انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے لیکن ہالینڈ میں شاہین اور الو کی کی شکل و صورت والے عجیب و غریب پرندے نے جنگلی حیات کے ماہر فوٹو گرافر کو حیرت میں ڈال دیا اور پریشان ہو گئے کہ اسے شاہین کا نام دیا جائے کہ الو۔ہالینڈ میں ایسے عجیب و غریب پرندے کو دیکھا گیا ہے جس کی شکل الو اور شاہین سے ملتی جلتی ہے، یہ خبر ملتے ہی یورپ بھر سے جنگلی حیات کے ماہر فوٹو گرافر متعلقہ علاقے میں پہنچ گئے اور ہر کوئی اس پرندے کی تصاویر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں یاد گار کے طور پر بند کرنا چاہتا تھا لیکن جب یہ لوگ وہاں پہنچے تو پرندے غائب تھے۔ فوٹو گرافر اس قصبے کی گلیوں میں اس پرندے کی تلاش میں نکل کھڑے ہوئے اور جلد ہی انہیں یہ پرندہ ایک چھت پر بیٹھا نظر آگیا۔ ان فوٹو گرافر میں کرس میوس نامی فوٹو گرافر بھی شامل تھا جو اس پرندے کی اڑتے ہوئے تصویر لینے کی کوشش کررہا تھا کہ اچانک وہ پرندہ اڑتا ہوا اس کے ساتھ کھڑے ایک اور فوٹو گرافر کے سر پر آبیٹھا اور اس موقع سے فوٹو گرافر نے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے اس پرندے کی تصویر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں بند کرلیا۔59 سالہ ماہر فوٹو گرافر میوس کی جانب سے شائع کردہ اس عجیب و غریب پرندے کی تصویر جب ویب سائٹس او سوشل میڈیا پر چلی تو ہزاروں لوگ پرندے کی شکل اور اس کے میوس کے سر پر بیٹھنے سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ میوس کا کہنا تھا کہ یہ ایک سحر انگیز پرندہ تھا اور وہ کچھ دیر فوٹو گرافر کے سر پر بیٹھا، اپنے پر ہلائے اور جنگل کی جانب پرواز کرگیا۔ میوس کا کہنا تھا کہ کئی لوگ تو اس تصویر کو دیکھ کر سمجھےکہ شاید فوٹو شاپ کے کمال نے پرندے کو فوٹو گرافر کے سرپر بٹھا دیا لیکن یہ ایک حقیقی تصویر ہے، اس پرندے کو یورشین ایگل کہا جاتا ہے اور اس کا وزن 3 کلو گرام جب کہ اس کے پنجے 2.3 انچ لمبے ہیں۔ گزشتہ کئی ماہ سے اس پرندے نے انسانوں پر 50 حملے کیے ہیں جس سے کئی لوگ زخمی بھی ہوئے تاہم پہلی بار اس پرندے کو کیمرے کی آنکھ نے دیکھا جب کہ اس سے قبل یہ پرندہ کبھی دیکھا نہیں گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…