پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

6 سال تک 7 لاکھ سے زائد تصاویر کھینچنے والا فوٹو گرافر کامیاب

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) انسان اگر کس بھی کام کو کرنے کی ٹھان لے تو وہ اس کا جنون بن جاتا ہے ایسے ہی ایک اسکاٹ لینڈ یارڈ کے جنونی فوٹو گرافر نے اپنی مطلوبہ تصویر لینے کے لیے 6 سال تک 7 لاکھ 20 ہزار تصویریں کھینچیں اور بلاآخر وہ اپنی مطلوبہ تصویر لینے میں کامیاب ہوگیا۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کے فوٹو گرافر ایلن مک فیڈن نے 6 سال قبل فوٹوگرافی شروع کی اور کنگ فشر پرندے کی تصاویر لینے کی ابتدا کی جو پانی میں غوطہ لگا کر اپنا شکار کرتا ہے۔ اس نے اپنے گھر کے ساتھ موجود جھیل پر روزانہ سیکڑوں تصاویر لے کر کوشش کی کہ کنگ فشر کی بہترین تصویر لی جاسکے لیکن اس میں کامیابی نہیں ہوئی۔

king02

دھن کے پکے فوٹوگرافر نے اپنی مطلوبہ تصویر حاصل کرنے کے لیے ان تھک محنت کی اور ہمت نہ ہارتے ہوئے اپنی کوشش جاری رکھی۔ اس نے پرندوں کے لیے گھونسلے بھی بنائے تاکہ وہ بارشوں اور سیلاب سے محفوظ رہ کر جھیل کے پاس ہی رہیں۔اس طرح 4200 گھنٹوں کی کوشش کے بعد اس فوٹر گرافر نے 7 لاکھ 20 ہزار تصاویر کھینچیں تاہم اسے اس دوران کامیابی نہ مل سکی، کیونکہ وہ پرندے کی غوطہ لگانے کی ایسی تصویر بنانا چاہتا تھا کہ جس میں پانی اڑتا ہوا نظر نہ آئے، چونکہ یہ پرندہ انتہائی تیز رفتاری سے غوطہ لگاتا ہے اوراس کی عکس بندی کرنے کے لیے بہت کم وقت ملتا ہے۔ ایلن مک اپنے مقصد کو پانے کے لیے دن رات کوشش کرتا رہا اور بلاآخر 7 لاکھ 21 ہزارویں تصویر پر اسے اپنی مطلوبہ تصویر لینے میں کامیابی مل گئی۔

king01



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…