پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

انڈے میں سے ایک اور انڈا نکل آیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )انڈے میں 2 زردیوں سے متعلق تو آپ نے اکثر سنا ہوگا بلکہ خود بھی آپ اس تجربے سے گزرے ہوں گے لیکن انڈے میں سے ایک اور انڈہ نکل آئے یہ منظر تو کبھی دیکھا نہیں گیا لیکن یہ ناقابل یقین منظر سامنے آیا برطانیہ میں جہاں ایک خاتون نے پکانے کے لیے جیسے ہی انڈہ توڑا اس میں سے ایک اور انڈا نکل جس نے اسے حیرت میں ڈال دیا۔
لندن کے مضافاتی علاقے کی رہائشی خاتون نے ناشتہ بنانے کے لیے جیسے ہی انڈہ توڑا تو اس وقت ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب انہوں نے دیکھا کہ انڈے کی سفیدی اور زردی کے علاوہ ایک مکمل انڈہ اور بھی اندر سے نکل کر فرائی پان میں آگرا۔ خاتون جین کیٹس نے فوری طور پر اپنے شوہر کو آواز دی اور وہ بھی انڈے کو دیکھ کر حیرت میں ڈوب گیا اور اس نے جب اس دوسرے انڈے کو توڑا تو اس میں بھی انڈے کی مکمل سفیدی نکلی لیکن زردی اس میں موجود نہیں تھی۔
جین کے شوہرکرس کا کہنا تھا کہ ان کے پاس 19 مرغیاں ہیں اور وہ اتنے انڈے دیتی ہیں کہ وہ انہیں پڑوسی کو فروخت کرتے ہیں لیکن پھر بھی کافی انڈے بچے رہتے ہیں اور یہ انڈہ بھی ان میں سے ایک ہے۔ جین کا کہنا تھا کہ وہ جب ناشتے کے لیے انڈے اٹھا کر لائی تو اسے اسی وقت کچھ شک ہوا کہ ایک انڈہ اس میں سے کچھ غیر معمولی طور پر بڑا ہے تو اس نے سوچا کہ شاید اس میں دو زردیاں ہوں گی لیکن جب اس نے انڈہ توڑا تو اس میں سے ایک اور انڈہ نکل آیا۔ جین کا کہنا تھا کہ وہ کئی سالوں سے مرغیوں کو پال رہی ہیں اور اس کے انڈے فروخت کررہی ہے لیکن اس سے قبل کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ایک انڈے میں سے ایک اور انڈہ موجود ہو۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…