اسلام آباد(نیو ز ڈیسک ) دہشت گردی کے حملوں کے خدشات نے بیلجیم کے کسنرٹ ہالز، سڑکوں، اسکولز اور گلیوں کی رونقیں چھین لیں اور سیکورٹی اداروں نے اب عوام کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ دہشت گردوں سے متعلق کوئی بھی معلومات سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں جس پر لوگ سخت ناراض ہیں اور اس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر بلیوں کی ہزاروں مختلف انداز کی تصاویر لگا کر کیا۔
فرانس کے دارالحکومت برسلز کی میٹروبس سروس، جامعات اور اسکولز تیسرے روز بھی بند رہے جب کہ پولیس نے لوگوں کو ہوشیار اور گھروں پر رہنے کی ہدایت کی ہے جس سے روشنیوں اور رونقوں سے بھرا یہ شہر خاموش ہوگیا ہے جب کہ ایسے میں عوام نے اس خوفناک صورت حال کا اظہارسوشل میڈیا پر بلیوں کی مختلف انداز کی ہزاروں تصاویر لگا کر کیا۔
اس حوالے سے عوام کی جانب سے کی گئی کچھ ٹویٹس بہت ہی دلچسپ ہیں جن سے عوام کی پولیس کے اقدامات پر ناراضی ظاہر ہورہی ہے۔
بیلجیم کے شہریوں کا اظہار ناراضگی کا انوکھا طریقہ
24
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں