منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

دنیا کے سب سے چھوٹے کتے کا نام گینزبک میں درج

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک ) ویسے تو اللہ تعالیٰ کی ہر مخلوق اور اس کی خصوصیات دیکھ کر دل بے ساختہ اس پاک ذات کی ثنائی کرتا ہے لیکن کچھ مخلوقات ایسی بھی ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر شائد ہی کوئی شخص اس کی ذات پر کامل ایمان نہ لائے، ایسا ہی نادر نمونہ امریکی ریاست پیروٹریکو میں ہے جسے دنیا کا سب سے چھوٹا کتا ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ پیروٹریکو کے رہائشی ونیسا سملر اور ایڈون ڈاویل کے کتے کا قد اتنا چھوٹا ہے کہ اسے ابتدائی عمر میں بوتل کے بجائے آئی ڈراپر کی مدد سے دودھ پلایا جاتا تھا۔ اس کے مالکان نے اس کتے کا نام میراکل ملی رکھا ہے۔ یہ کتا اب 4 سال کا ہوچکا ہے لیکن اس کا قد صرف 3.8 سینٹی میٹر یعنی 2 انچ سے بھی چھوٹا ہے اور اس کا وزن ایک پاو¿نڈ یعنی 500 ملی گرام کے برابر ہے۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ اس وقت سب سے چھوٹا زندہ کتا ہے۔میراکل ملی کے مالکان نے اس کا ایک فیس بک پیج بھی بنایا ہے جہاں وہ اپنے دوسر ے پالتو جانوروں کے ساتھ اس کی تصویریں بھی شیئر کرتے ہیں۔ دونوں کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اپنے جانوروں سے محبت کرنی چاہیے، چاہے آن کا رنگ ، جسامت یا قسم کچھ بھی ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…