پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کینیڈا میں شادی کے جوڑے کا انوکھا کار نامہ

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) کینیڈا میں ایک جوڑے نے اپنی شادی کی پرتکلف دعوت منسوخ کر کے رقم ایک شامی پناہ گزین گھرانے کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سمنتھا جیکسن اور ان کے شوہر فارزین یوسف نے نہ صرف پرتکلف دعوت کی جگہ شادی کی رسم سرکاری ‘سِول میرج’ کے تحت منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ انہوں نے اپنے متوقع مہمانوں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ انہیں تحفے دینے کی بجائے پیسے ایک ایسے شامی گھرانے کے نام دے دیں جو ان دنوں کینیڈا آنے کی کوشش کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سمنتھا جیکسن اور فارزین یوسف اپنی شادی کی تقریب کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ انہوں نے شامی بچے ایلان کردی کی تصویر دیکھی جو ترکی کے ساحل پر مردہ پایا گیا تھا۔ اس موقعے پر انہیں احساس ہوا کہ وہ اپنی شادی کے موقعے کو پناہ گزینوں کے لیے امداد جمع کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ سمنتھا جیکسن اور فارزین یوسف اب تک 22,750 کینیڈین ڈالر جمع کر چکے ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ جلد ہی 27,000 ڈالر اکٹھے کر لیں گے۔ یاد رہے کہ چار افراد پر مشتمل کسی شامی گھرانے کو کینیڈا بلانے کے لیے سپانسر کرنے والے شخص کے پاس 27 ہزار ڈالر ہونا ضروری ہیں۔
مزید پڑھئے:ڈاکٹر عامر لیاقت نے ریحام خان کو انوکھی نصیحت کر دی

دیکھئے طالبات کا پاک آرمی کے ساتھ گزارہ گیا ایک دلکش اور یادگار دن

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…