منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایلومینیم فوائل آ پ کی گاڑی چور ی ہونے سے بچا سکتا ہے

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)گاڑی کی چوری نہ صرف پاکستان میں ایک مسئلہ بن چکا ہے بلکہ یورپ ممالک میں بھی یہ ایک درد سر ہے۔جیسے جیسے گاڑیوں کی ٹیکنالوجی میں اضافہ ہورہا ہے اور وہ جدید ہورہی ہیں ویسے ہی چور بھی اپنے آپ کو ٹیکنالوجی کے ساتھ اپ گریڈ کررہے ہیں۔چابی کے بغیر کھلنے اور سٹارٹ ہونے والی گاڑیوں کی چوری بھی ایک انتہائی آسان چیز بن چکی ہے۔لوگوں کا خیال تھا کہ اس طرح کی گاڑی لینے سے چور گاڑی چوری نہیں کرسکیں گے لیکن یہ خیال یکسر غلط ثابت ہوا۔اس طرح کی گاڑیوں کو PKESبھی کہا جاتا ہے اور یہ اس اصول پر کام کرتی ہیں کہ چابی اور گاڑی کے سنسر ہم آہنگ ہوتے ہیں اور جب چابی گاڑی کے سیسنرز کی رینج میں آجاتی ہے تو یہ خودبخود کھل جاتی ہے اور صرف بٹن دبانے پر سٹارٹ بھی ہوجاتی ہے۔سوئزرلینڈ کی زیورچ یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے کچھ ایسے خودکار انٹینے استعمال کئے جن کی مدد سے گاڑی کی رینج کو بڑھا دیا گیا اور جیسے ہی یہ رینج چابی کے پاس پہنچی،گاڑی کھل گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چوروں کے لئے اس طرح کے طریقے آزمانا کوئی مشکل نہیں اوریہ طریقہ 10ہزار روپے سے بھی کم رقم خرچ کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔تحقیق کار جیک نیراڈ کا کہناہے کہ جو لوگPKESوالی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ اپنی گای کی چابیوں کو ایلومینیم فوائل میں رکھیں کہ اس طرح گاڑی کا سسٹم چابی کے ساتھ کمیونیکیٹ نہیں کرپائے گا اور گاڑی چوری کرنا ممکن نہ ہوگا۔ایک اور طریقے میں آپ چاہیں تو چابی سے بیٹری کو نکال سکتے ہیں کہ اس طرح پاور نہ ہونے کی وجہ سے چابی اور گاڑی کے درمیان رابطہ نہ ہوسکے گا اور گاڑی نہیں کھلے گی۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…