پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

رشوت سے بچنے کا انوکھا آئیڈیا’جیل کی پہرے داری مگرمچھوں کو دینے کی تجویز

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
جکارتہ(نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کی انسدادِ منشیات کی ایجنسی کے سربراہ نے تجویز دی ہے کہ سزائے موت کے مجرموں کے لیے جزیرے پر جیل کی عمارت کی تعمیر کی جائے اور اس جیل کی پہرے داری مگرمچھ کریں۔انھوں نے کہا کہ اکثر اوقات مگرمچھ انسانوں سے اچھے پہرے دار ثابت ہوتے ہیں کیوں کہ اْنھیں رشوت نہیں دی جاسکتی۔انھوں نے بتایا کہ سب سے خطرناک مگرمچھوں کی تلاش میں وہ انڈونیشیا کے جزائر کے مختلف حصوں کا دورہ کریں گے۔انڈونیشیا کا شمار دنیا کے اْن چند ممالک میں ہوتا ہے جو منشیات کے حوالے سے سخت قوانین رکھتے ہیں اور وہاں 2013 میں سزائے موت پر عائد کی گئی چار سالہ پابندی ختم کردی گئی تھی۔ایک مقامی ویب سائٹ ٹیمپو کے مطابق انڈونیشیا کی انسدادِ منشیات کی ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے ’ہم جتنی زیادہ تعداد میں وہاں مگرمچھ رکھ سکتے ہیں رکھیں گے۔ آپ مگرمچھوں کو رشوت نہیں دے سکتے۔ آپ انھیں قید سے فرار میں مدد کرنے پر آمادہ نہیں کرسکتے۔‘فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق منصوبہ اب تک اپنے ابتدائی مراحل میں ہے اور نہ جیل بنانے کے مقام کا تعین کیا گیا ہے اور نہ ہی جیل کے افتتاح کی تاریخ سے متعلق کچھ طے پایا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…