اسلام آباد (نیوز ڈیسبک )ضرورت مندلوگوں کی مدد کرنے کا جذبہ دل میں ہوتو ہر کوئی چھوٹے بڑے کارخیر اور امدادی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی کوشش کرتا ہے۔جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں بھی گذشتہ دنوں کچھ ایسا ہی نظارہ دیکھنے کو ملا جب امدادی مقاصد کے تحت منعقدکیے جانے والے سالانہ ایونٹ میں اپنا حصہ ڈالنے ایک ہزار لوگ پہنچ گئے۔سیول کی ایک نجی کمپنی کے تحت15ویں سالانہ امدادی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مستحقین اور ضرورت مند گھرانوں کے لیے بند تقریباً50ٹن گوبھی، گاجراور پیاز کی مدد سےڈش تیار کی گئی جسے ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کردیا گیا۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات