منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آپ جانتے ہیں کہ لندن شہر کے نیچے کیا ہے ؟

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ہم سب نے لندن شہر کی خوبصورتی کے بارے میں بہت سن رکھاہے لیکن کیا کبھی یہ سوچاکہ اس عالیشان شہرکے نیچے کیا ہے؟حا ل ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں لندن شہر کے نیچے موجود ایک نئی دنیا کے بارے میں بتایا گیا ہے۔اس شہر کے نیچے سرنگوں کا ایک شہر آباد ہ جو کہ زیرزمین ریلوے کے لئے بنایا گیا ہے اور یہ شہر کے مختلف علاقوں کو ریل کے ذریعے آپس میں کے میں ملاتا ہے۔ان میںسے کچھ سرنگیںدوسری عالمی جنگ کے دوران بینکر کے طور پر بھی استعمال ہوتی تھیں۔دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمنی کی جانب سے لندن پر بہت زیادہ بمباری کی جاتی تھی اور شہریوں کو محفوظ بنانے کے لیے برطانوی حکومت نے زیر زمین سرنگیں بنا رکھی تھیں جب بھی جرمن طیارے بمباری کے لئے آتے تو لندن کے شہری ان سرنگوں میں چھپ جاتے تاہم 1948کے بعد جمیکا سے آئے ہوئے لوگوں نے ان سرنگوں کو رہائش کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا۔
لندن کے نیچے موجود سرنگوں اور مختلف جگہوں کے بارے میں آپ کو یہ جان کر حیر ت بھی ہو گی کہ شہر کے نیچے 20ایسے ریلوے سٹیشن موجود ہیں جہاں اب ریل گاڑی نہیں چلتی اور یہاں لوگ مختلف صورتوں میں آباد ہیں۔جبکہ کچھ دریا بھی لند ن کے نیچے گم ہوچکے ہیں جن میں فلیٹ اور وال بروک مشہور تھے۔ لندن کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ وہ علاقے جہاں زیرزمین ریل نے جانا بند کر دیا ہے وہاں تقریبا ً آٹھ ہزار لوگ رہتے ہیں جنہیں زندگی کی تمام سہولیات کسی نہ کسی طرح میسر ہیں۔

3 4 5 6 7 8 9



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…