منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت‘ایسا مقبرہ جہاں لوگ پھول نہیں چڑھاتے بلکہ جوتے مارتے ہیں

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعظم گڑھ(این این آئی)بھارت شاید دنیا کا واحد ملک ہے جہاں تواہم پرستی اپنے عروج پر ہے۔ اس ملک سے آئے روز ایسے ایسے واقعات سامنے ا?تے رہتے ہیں جن کو پڑھ کر یا دیکھ کر انسان سوچتا ہے کہ ان پر رویا جائے یا ہنسا جائے۔ اسی قسم کی ایک خبر آج کل ہندوستانی میڈیا میں گردش کر رہی ہے جس کے مطابق بھارتی شہر اعظم گڑھ کے علاقے بریلی ہائی وے پر ایک ایسا مقبرہ ہے جہاں پر آنے بدعقیدہ لوگوں کا ماننا ہے اگر یہاں موجود قبر پر پانچ جوتے ریسد کئے جائیں تو ان کا سفر بخیر وعافیت گزرے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس توہم پرستی کے پیچھے ایک کہانی ہے جس کے مطابق ایک بار بھارتی ریاست یو پی کے ضلع اٹاوہ کے بادشاہ نے اٹیری کے بادشاہ کے خلاف جنگ چھیڑ دی۔ جنگ کے بعد میں اٹاوہ کے بادشاہ کو معلوم ہوا کہ اس جنگ کے لئے اس کا درباری بھولو ذمہ دار تھا۔ اس بات سے ناراض ہو کر بادشاہ نے اعلان کیا کہ اس کو اس وقت تک جوتوں سے مارا جائے جب تک کہ اس کی موت نہ ہو جائے۔ بھولو کی موت کے بعد سے ہی اس کی قبر پر جوتے مارنے کی روایت چلی آ رہی ہے اور مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ بریلی ہائی وے پر محفوظ سفر کے لئے بھولو کی قبر پر کم از کم پانچ جوتے مارنا ضروری ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…