پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

وہ چیزیں جوآپ دوران پروازمفت حاصل کرسکتے ہیں لیکن عموما مسافرپوچھتے ہی نہیں

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کہتے ہیں کوئی بھی سوال احمقانہ نہیں ہوتا اور ہوائی سفر کے بارے میں تو یہ بات خصوصی طور پر سچ ہے۔ حال ہی میں ایک سوشل میڈیا ویب سائٹ پر صارفین نے ائیرہوسٹسز سے سوال پوچھا کہ جہاز پر کون کونسی اشیامفت حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ان کے جوابات کی روشنی میں چند اشیادرج ذیل ہیں:
-1 سوڈا کاپوراکین
عموما ائیرہوسٹسز گلاس میں تھوڑی سی سافٹ ڈرنک ڈال کرپیش کردیتی ہیں اور اس میں کافی ساری برف بھی شامل ہوتی ہے۔ تاہم اگر آپ پورے کین کی خواہش کریں تو یہ بخوشی آپ کو فراہم کردیا جائے گا، اس کے بعد بھی آپ مزید ڈرنک کی فرمائش بھی کرسکتے ہیں۔
-2 بنیادی ادویات اور بینڈیج
بیشتر ائیرلائنز کے جہازوں پر بنیادی ادویات جیسے کہ پین کلر اور ہاضمے کیلئے دوائیاں موجود ہوتی ہیں۔ اسی طرح بینڈیج یاپٹیاں بھی مفت میں دستیاب ہوتی ہیں۔
-3 ہاٹ چاکلیٹ
بیشتر ائیرلائنز پر چائے یا کافی کے متبادل کے طور پر ہاٹ چاکلیٹ بھی موجود ہوتی ہے۔ اتحاد ائیرویز، ورجن اٹلانٹک اور ساتھ ویسٹ ان ائیرلائنز میں سے ہیں جن میں یہ ڈرنک اکانومی کلاس میں بھی دستیاب ہوتی ہیں۔ اگر آپ کا بھی دل ہو تو پوچھنے میں حرج نہیں۔
-4 شیونگ اور برش کٹ
بیشتر ائیرلائنز پر شیونگ اور برش کرنے کیلئے کٹس موجود ہوتی ہیں۔ اسی طرح کنگھیاں، کانوں کے پلگس اور تاش کے پتے بھی اکثر جہاز پر موجود ہوتے ہیں۔ زیادہ امکان یہی ہے کہ دریافت کرنے پر یہ اشیاآپ کو مہیا کردی جائیں۔
-5 ایکسٹرا سنیکس
اگر مہیا کئے جانے والے سنیکس سے دل نہ بھرے تو بلا جھجک مزید مانگ لیں۔ اگر سٹاک موجود ہو تو آپ کو فورا مہیا کردئیے جائیں گے۔
-6 کاک پٹ کا دورہ
سیکیورٹی خطرات کی وجہ سے حالیہ وقتوں میں مسافروں کی کاک پٹ تک رسائی کو بے حد محدود کردیا گیا ہے لیکن بیشتر ائیرلائنز اب بھی یہ موقع فراہم کرتی ہیں۔ اگر خواہش ہو تو پوچھنے کیلئے بہترین وقت جہاز لینڈ کرنے کے بعد کا ہے۔ اس وقت پائلٹوں کو زیادہ جلدی نہیں ہوتی۔
-7صفائی کیلئے جراثیم کش نیپکن
جہاز کی مختلف جگہوں پر بہت سے جراثیم پائے جاتے ہیں۔ کھانے کی ٹرے یا لسٹ کے ہینڈل کو صاف کرنے کیلئے آپ ائیرہوسٹس سے جراثیم کش نیپکن مانگ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بیشتر ائیرلائنز پر سافٹ ڈرنکس کے ساتھ ساتھ الکوحل والے مشروبات بھی مفت مہیا کئے جاتے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…