پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کیلیفورنیا کا ” خوف گھر“ جہاں اپنی ذمے داری پر داخل ہونا پڑتا ہے

datetime 13  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ٹسٹن میں 17 کمروں پر مشتمل ایک خوفناک مرکز کھولا گیا ہے جسے ” سیونٹینتھ ڈور “ کا نام دیا گیا ہے اور اس میں داخل ہونے سے قبل کسی بھی نقصان کی صورت میں خود ذمے دار ہونے کے کاغذات پر دستخط کرنا پڑتے ہیں۔
اس آسیب زدہ گھر میں ہالی ووڈ کی خونی فلموں کی طرح انسان خور نیم مردہ افراد بھی ہیں تو تیز دھار آلات سے جانوروں کو لہولہان کرتے ہوئے قصاب بھی جو اچانک سامنے آکر خوفزدہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہاں آنے والے کسی تماشائی کو کچھ ہوجانے کی صورت میں اس کی ذمے داری کمپنی پر عائد نہیں ہوتی۔ اس آسیب زدہ گھر میں موجود 17 کمرے فرضی ڈراو¿نے خوابوں کی طرح پیش کیے گئے ہیں اور اس کا نام ”پاو¿لا ورلڈ“ رکھا گیا ہے جہاں ایک کمرہ خون سے بھرا ملے تو دوسرے میں خون جمادینے والی سردی ہے، تیسرے کمرے میں گوشت کی بو رچی ملے گی اور جگہ جگہ بلائیں، خونی انسان اور دیگر مخلوقات کی بھرمار ہے جن میں سے بعض زنجیروں سے بندھے ہیں اور کچھ اصل کھونٹوں سے لٹکے ہوئے ہوں گے جو آپ کو قابو کرنے کی کوشش کریں گے.
اس خوفناک گھر میں آپ کو کوشش کرکے ہر کمرے کا دورازہ کھولنا ہوگا جس کے لیے خاص مشقت کی ضرورت ہوگی۔
اس خوفناک چیلنج کو عبور کرنے میں 32 منٹ لگتے ہیں اور لوگوں کی اکثریت خوف سے پیشاب کردیتی ہے۔ اگر آپ بہت گھبرا جائیں تو رحم کی اپیل کردیں تو سب کچھ بند ہوجائے گا اور آپ کو وہاں سے جلد نکلنے کا راستہ دیدیا جائے گا۔ کیلیفورنیا میں تفریح کے حوالے سے کھولے گئے اس خوفناک گھر کا ٹکٹ 20 سے 30 ڈالر یعنی 2 سے 3 ہزار پاکستانی روپے ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…