کینبر(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا میں مو جود دو نوں با زوؤں سے معذور شخص نے اپنی اس محرومی کے باوجود سمندر کی بلند لہروں پر سرفنگ کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ چند سال قبل سمندر میں سر فنگ کے دوران اس پر دو شارکس نے حملہ کر کے اسے نا صرف زخمی کر دیا بلکہ اسے اس کے دو نوں بازوؤ ں سے بھی محروم کر دیا۔ اس حادثے کے بعد اس سرفر نے اپنی اس محرومی کو مجبوری بنانے سے انکار کر تے ہوئے سرفنگ سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی اور اپنے پختہ ارادے اور ہمت کے باعث سمندر میں سرفنگ کے اپنے اس شوق کو جاری رکھے ہوئے ہے۔یہ سرفر اپنے لئے تیار کر دہ خاص چپو کو کندھو ں سے منسلک کر کے کسی دشواری کے بغیرسرفنگ کر کے اپنے جیسے کئی معذور افراد کیلئے اعلیٰ مثال قائم کر رہاہے۔