پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کوے آپ پر حملہ کیوں کر تے ہیں ؟

datetime 7  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو ڈیسک )کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ کے قریب کوئی مردہ کوا گرا ہوا ہو اور اس کے ساتھی آپ پر حملے کی کوشش کررہے ہو ؟ اگر ہاں تو اس کی دلچسپ وجہ سامنے آگئی ہے۔واشنگٹن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق کوے اپنے مردہ ساتھیوں کا ماتم کرتے ہوئے اپنے زندگیوں کو لاحق ممکنہ خطرات کے بارے میں جاننے کی کوشش کررہے ہوتے ہیں۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ سیانے کوے اس جانور یا شخص کو بھی یاد رکھتے ہیں جو کسی مردہ کوے کے ساتھ نظر آیا ہو۔تحقیق میں تو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ پرندہ اس بات کا بھی امتیاز کرسکتا ہے کہ کسی فرد نے مردہ کوے کو اٹھا رکھا ہے یا کسی اور پرندے کو۔محققین کا کہنا ہے کہ اکثر لوگ ہم سے پوچھتے تھے کہ کوے اپنے کسی مردہ ساتھی کے پاس ہمیں دیکھ کر حملہ کیوں کرتے ہیں جس کی وضاحت کے لیے ہمارے پاس کچھ نہیں ہوتا تھا۔تاہم اب ماہرین کا کہنا تھا کہ تجربے کے دوران بھس بھرے کوﺅں کو مختلف جگہوں پر رکھا گیا جن کے ساتھ ایک نقاب پوش شخص موجود تھا اور وہاں حیرت انگیز طور پر کوے جمع ہوکر شور مچانے لگے۔تحقیق کے مطابق 96 فیصد واقعات میں ایسا ہی ردعمل سامنے آیا اور یہ بھی معلوم ہوا کہ کوے وہاں کھڑے شخص کو پہچاننے لگے ہیں، سب سے دلچسپ امر یہ تھا کہ ان کی کائیں کائیں مزید 5 سے 11 کو?ں کو وہاں کھینچ لاتی ہے تاہم آدھے گھنٹے تک شور شرابا کرنے کے بعد وہ بتدریج چپ ہوتے ہیں اور پھر منتشر ہوجاتے ہیں۔اور ایک بار وہ جس شخص کو مردہ کوے کے ساتھ دیکھ لیتے ہیں وہ اسے خطرناک ہی سمجھتے ہیں اور موقع ملنے پر حملہ کرنے سے بھی نہیں چوکتے۔خیال رہے کہ ایک سابق تحقیق کے مطابق کوے ذہنی طور پر چار سالہ بچے جتنے ہوشیار ہوتے ہیں جبکہ ان کی دیگر دلچسپ صلاحیتیں بھی اکثر سامنے آتی رہتی ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…