منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

سوشل میڈیا نے شامی پناہ گزین کی زندگی بدل دی

datetime 29  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت(نیوزڈیسک).سوشل میڈیا محض اپنوں سے رابطوں کا نہیں بلکہ لوگوں کی زندگی بدلنے کا بھی ذریعہ بنتا جارہا ہے ۔ ایسا ہی کچھ ہوا شامی پناہ گزین کے ساتھ ، جس کی ایک تصویر نے اس کی زندگی ہی بدل دی۔ بے گھر ہونے کا درد، چہرے پر بے بسی اور احساس ذمہ داری۔ یہ تصویر ہے لبنان کے دارالحکومت بیروت کی سڑکوں پر قلم بیچتے شامی پناہ گزین عبدل کی۔ عبدل اور اس کی بیٹی ریم شام میں خانہ جنگی کے باعث بیروت میں پناہ گزین ہیں، عبدل سڑکوں پر قلم بیچ کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے۔ ناروے کے ایک سماجی کارکن سائمن آرسن Simonarson نے عبدل کا یہ انداز کیمرے کی آنکھ میں قید کرکے تصویر ٹوئٹر پر اپ لوڈ کر دی ۔ انسانیت کا درد رکھنے والوں نے فوری طور پر سائمن کی اس کوشش کا بھرپور جواب دیا اور صرف آدھے گھنٹے میں اُسے عبدل کے لیے 5 ہزار ڈالرز کے عطیات موصول ہوئے ۔24 گھنٹے میں یہ رقم 80 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔ سائمن نے دو دن کی کوشش کے بعد عبدل کو ڈھونڈ ہی لیا اور رقم اس کے حوالے کردی ۔ عبدل اپنی قسمت بدلنے پر انتہائی خوش ہے اور اب اس رقم سے دیگر پناہ گزینوں کی مدد کرنا چاہتا ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…