اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اگرچہ بچپن میں اپنے بہن بھائیوں کے درمیان پچھلی سیٹ پر بیٹھنا کسی صدمے سے کم نہیں ہوتا تاہم یہ انسان کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایک تحقیق بتاتی ہے کہ پچھلی سیٹ پر درمیان میں بیٹھنے والے بچے بڑے ہو کربزنس کی دنیا میں ممکنہ طور پر انتہائی کامیاب رہتے ہیں۔
آئیے آپ کو بتائیں کہ بچپن میں والدین کے ساتھ کار کی پچھلی سیٹ پر اپنے دیگر بہن بھائیوں کے درمیان میں بیٹھنا آپ کی آئندہ زندگی پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے۔محققین نے سروے کے دوران مشاہدہ کیا کہ 90فیصدبزنس ڈائریکٹر بچپن میں اپنے والدین کی گاڑی میں درمیانی سیٹ پر بیٹھتے رہے ہیں۔ بزنس مالکان میں سے 72فیصد اور سینئر منیجرز میں سے 62فیصد درمیانی سیٹ پر بیٹھتے رہے۔محققین سے بات کرنے والے ہر 10میں سے 8کامیاب کاروباری افراد نے اپنی کامیابی کو کار کی پچھلی سیٹ پر درمیان میں بیٹھنے سے منسوب کیا۔اس تحقیق میں ایک ہزار سے زائد برطانوی افراد سے سوالات کیے گئے جن میں کئی آپس میں بہن بھائی تھے اور بچپن میںکار کی پچھلی سیٹ پر بیٹھتے رہے، ان میں سے درمیان میں بیٹھنے والا اپنے کاروبار میں دوسرے بہن بھائیوں سے زیادہ کامیاب تھا۔ بچپن میں درمیانی سیٹ پر بیٹھنے والوں کا کہنا تھا کہ انہیں کھڑکی کے ساتھ والی سیٹ سے ہمیشہ محروم رکھا جاتا اور درمیانی سیٹ پر ٹانگیں پھیلانے کے لیے بھی کافی جگہ نہیں ہوتی تھی۔انہیں ایسا لگتا تھا جیسے انہیں دونوں طرف سے اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ باندھ دیا گیا ہو۔تحقیق بتاتی ہے کہ بچوں کو پیش آنے والی یہ مشکل ان کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور ان کے بزنس کے کیرئیر میں مفید ثابت ہوتی ہے۔
بچپن میں پچھلی سیٹ پر درمیان میں بیٹھنا بچے کی آنے والی زندگی میں آسانیاں پیدا کرتا ہے
15
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں