ساؤتھ (نیوزڈیسک) ساؤتھ کوریا کے شہر سیول کے بچوں نے ایسا کارنامہ سرانجام دیا جس نے نہ صرف پوری دنیا کوحیران کردیا بلکہ ان کے ننھے ہاتھوں سے تیار کردہ کھلونا ٹاور کو دنیا کا سب سے بڑا کھلونا ٹاور کا درجہ دیا گیااور اس کا نام گینیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کرلیا گیا۔یہ ٹاورپلاسٹک کے ٹکڑوں سے بنایا گیا جس میں چار ہزار بچوں نے اپنے فن کا استعمال کیا‘اس ٹاورمیں پانچ لاکھ پلاسٹک کے چھوٹے ڈبوں کا استعما ل کیا گیاہے۔اس کی بلندی 105فٹ ہے جو سیول اولمپکس اسٹیڈیم کے بالکل سامنے بنایا گیاہے۔