جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں سب سے زیادہ طلاقیں کس وجہ سے ہوتی ہیں ؟ناقابل یقین حقائق سامنے آگئے

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اسلام آباد (نیو ز ڈیسک ) سعودی عرب میں طلاق کی بلند شرح تو اکثر خبروں کا موضوع رہتی ہے لیکن حال ہی میں اخبار ”المدینہ“ نے انتہائی معمولی اور ناقابل یقین وجوہات کی بنا پر ہونے والی طلاقوں کی بڑی تعداد سے پردہ اٹھایا ہے۔

اخبار نے کورٹس ڈیپارٹمنٹ کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ تقریباً 80 فیصد طلاقیں معمولی وجوہات کی بنا پر ہوتی ہیں۔ ان وجوہات میں روزمرہ کی تکرار اور مذاق بھی شامل ہے۔ اخبار کے مطابق ایک سعودی خاتون اپنے خاوند کے ساتھ عدالت گئی اور وہاں اس سے طلاق کا مطالبہ کردیا۔ جب حیران و پریشان خاوند نے وجہ پوچھی تو خاتون نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ وہ اس کی محبت کا امتحان لینا چاہ رہی تھی۔ خاوند کو یہ مذاق بالکل پسند نہ آیا اور اس نے خاتون کو واقعی طلاق دے دی۔ اسی طرح ایک اور جوڑا ایئرکنڈیشنر کی مرمت پر جھگڑتا ہوا طلاق کے لئے عدالت پہنچ گیا۔ اخبار کا کہنا ہے کہ خاتون نے شوہر کو ایئرکنڈیشنر کا فریم درست کرنے کے لئے کہا تھا اور اس معاملے پر ان کے درمیان تکرار ہوگئی۔ دونوں جھگڑتے ہوئے عدالت پہنچ گئے لیکن انہیں سمجھا بجا کر رہنمائی و مفاہمتی کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا۔ اخبار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا شمار دنیا میں طلاق کی بلند ترین شرح والے ممالک میں ہوتا ہے۔ 2014ءکے اعداد و شمار کے مطابق کل شادیوں میں سے تقریباً 20 فیصد کا انجام طلاق کی صورت میں ہوا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…