جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پتلیوں کے شوق میں خاتون نے اپنے شوہر سے رشتہ توڑدیا

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تیس سالہ ایپرل برکر 13 سال کی عمر سے پتلیوں کی شوقین ہیں اور ہمہ وقت درجنوں پتلیوں کو اپنے ساتھ رکھتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ جب ان کی شادی ہوئی تو کچھ عرصے بعد ہی ان کے شوہر پتلیوں سے حسد کرنے لگے۔ وہ سمجھتے تھے کہ ایپرل ان کی بجائے پتلیوں سے زیادہ محبت کرتی ہیں لہٰذا انہوں نے دونوں میں سے ایک کا انتخاب کرنے کو کہہ دیا۔ ایپرل کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر تو انہوں نے پتلیوں کو چھوڑ کر اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا لیکن کچھ ماہ کے بعد ان کا ضبط جواب دے گیا اور وہ اپنی پتلیوں کی محبت میں بے حال ہوگئیں۔ انہوں نے شوہر سے صاف کہہ دیا کہ وہ ان کے بغیر رہ سکتی ہیں مگر پتلیوں کے بغیر نہیں۔اب وہ ریاست مشی گن میں اپنی 16پتلیوں کے ساتھ رہتی ہیں اور اپنے روز و شب ان کی خدمت میں گزارتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ پتلیوں کی دیکھ بھال، ان کے کپڑوں اور دیگر ضروریات پر سالانہ 14 ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 21 لاکھ پاکستانی) روپے خرچ ہوتے ہیں لیکن انہیں اس بھاری خرچ کی پرواہ نہیں ہے کیونکہ ان کی پتلیاں ان کے لئے بچوں کی طرح ہیں اور وہ ان کے ساتھ بہت خوش ہیں۔

 



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…