ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

بیٹی کے پیداہونے پر111 پودے لگانا ایک روایت

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

نئی دہلی (نیوزڈیسک ) بھارت میں اس کے باشندوں کی اکثریت بیٹیوں پربیٹوں کوترجیح دیتی ہے ۔وہاں سالانہ لاکھوں لڑکیاں رحم مادرمیں زندگی سے محروم کردی جاتی ہیں اسی لئے حکومت نے بچے کی جنس کاپیشکی تعین کرنے کے عمل کوغیرقانونی قراردے کراس پرپابندی لگارکھی ہے تاہم ےہ پابندی موثرثابت نہ ہوسکی اورلڑکیوں کاقتل عام اسی طرح جاری ہے ۔یہی وجہ ہے کہ بھارت میں لڑکوں کی تعدادلڑکیوں کی تعدادسے بڑھ گئی ہے ۔بھارتی باشندوں کی بڑی تعدادایسی ہے جوبیٹیوں کوقتل نہیں کرتے مگران کی پیدائش کوناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔لڑکیوں کی قبل ازپیدائش ےابعد ازپیدائش ہلاکتوں کی وجہ سے اقوام متحدہ نے بھارت کوبچیوں کے لئے خطرناک ملک قراردے رکھاہے ۔بیٹیوں کوزندہ درگورکردینے والے بھارت میں ایک گاﺅں ایسابھی ہے جہاں ان کی پیدائش پرخوشیاں منائی جاتی ہیں۔پپلانتری نامی ےہ گاﺅں ریاست راجھستان کے ضلع سمند میں واقع ہے جب کسی گھرمیں بیٹی پیداہوتی ہے تواس کے والدین اوراہل خانہ خوشی سے پھولے نہیں سماتے ۔بیٹی کی پیدائش پروہ مٹھائی تقسیم کرتے ہیں اورپھرسب کے سب ہاتھوں میں چھوٹے چھوٹے پودے اٹھائے جنگل کی طرف چل دیتے ہیں کیوں کہ وہاں بیٹی پیداہونے پر111درخت لگانے کی روایت بھی پائی جاتی ہے ۔8000نفوس پرمشتمل گاﺅں میں سال میں اوسطا 60لڑکیاں پیداہوتی ہیں ۔ےوں گاﺅں کے باسی سالانہ ساڑھے چھ ہزارسے زیادہ پودے لگاتے ہیں ایک اندازے کے مطابق اس روایت کی ابتداءکے بعد سے اب تک ےہاں ڈھائی لاکھ سے زیادہ درخت لگائے جاچکے ہیں ان میں نیم ،آم اورپیپل کے درخت شامل ہیں پودے لگا نے کی روایت گاﺅن کے سابق سرپنچ شیام سندرنے گئی برس پہلے اپنی بیٹی کی موت کے بعد شروع کی تھی ۔گاﺅں میں چند ایک ایسے گھرانے بھی ہیں جوبیٹی کی پیدائش پرفکرمندہوجاتے ہیں ان گھرانوں کی نشاندہی اورمالی امدادکے لئے گاﺅں کے سرکردہ افرادپرایک کمیٹی موجودہے ۔کمیٹی گاﺅں کے باسیوں سے اکیس ہزارروپے اوربچی کے باپ سے دس ہزارروپے لے کراس رقم کوسرکاری سکیم میں لگادیتی ہے بیس سال کے بعد ےہ رقم کئی گناہوکرلڑکی کے باپ کوملتی ہے اوروہ اپنی بیٹی کے جہیزاوردیگراخراجات سے بے فکرہوجاتاہے اس کے علاوہ بچی کے والدین سے ایک حلف نامے پربھی دستخط کروائے جاتے ہیں جس کے تحت وہ اس بات کے پابندہوتے ہیں کہ قانونی عمرتک پہنچنے سے بچی کی شادی نہیں کریں گے ،

مزید پڑھئےعلم کی دولت سے مالا مال جنگی ٹینک تیار

اسے باقاعدگی سے سکول بھیجیں گے اوراس کے نام پرلگائے گئے درختوں کی دیکھ بھال کریں گے ۔لڑکیوں کی پیدائش پرلگائے گئے درختوں کے لئے گاﺅں کے باسیوں نے وسیع قطعہ اراضی مختص کررکھاہے جوجنگل کی شکل اختیارکرگیاہے ۔ےادگاری درختوں کوکیڑے مکوڑوں اوردیمک سے بچانے کے لئے ان کے اطرف ڈھائی لاکھ سے زائد گوارپاٹھا(ایلوویرا)کے پودے لگائے گئے ہیں ۔یہ درخت اورگوارپاٹھا کے پودے گاﺅں کی باشندوں کی آمدنی کااہم ذریعہ بھی بن گئے ہیں ۔خواتین گھروں پرہی ایلوویراکے پودوں سے مختلف مثلا جل ،اچاروغیرہ تیارکرتی ہیں جنہیں مردفروخت کرنے کےلئے شہرلے جاتے ہیں
۔پپلانتری اس لحاظ سے بھی منفردگاﺅں ہے کہ اس کی ویب سائٹ اورترانہ موجود ہے ۔اس گاﺅں میں جانوروں کے جنگل میں چرنے اوردرخت کاٹنے پرپابندی عائد ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…